Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ تربت کی پرزورمذمت کرتے ہیں،انچارج لیبرڈویژن کاظم رضا


سانحہ تربت کی پرزورمذمت کرتے ہیں،انچارج لیبرڈویژن کاظم رضا
 Posted on: 4/11/2015
سانحہ تربت کی پرزورمذمت کرتے ہیں،انچارج لیبرڈویژن کاظم رضا
سانحہ تربت میں جاں بحق ہونے والے 20مزدورں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں،کاظم رضا
کراچی ۔۔۔11، اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیبرڈویژن کااہم اجلاس انچارج لیبرڈویژن متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کاظم رضا کی سربراہی میں منعقدہواجس میں اراکین سینٹرل کوارڈنیشن کمیٹی لیبرڈویژن اوردیگرنے شرکت کی ۔اجلاس میں سانحہ تربت کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اورسانحہ میں جاں بحق ہونے والے 20محنت کشوں کے لئے فاتحہ خوانی اوربلنددرجات کے لئے دعااورسوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا گیا۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کاظم رضا نے کہاکہ سانحہ تربت انتہائی قابل مذمت اورافسوسناک ہے ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمی محنت کشوں کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعابھی کی اورحکومت پاکستان سے اپیل کی کہ پورے پاکستان بلخوص بلوچستان میں مزدورں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایاجائے اوراس قسم واقعات روکنے کے لئے موثراقدامات بروئے کارلائیں جائیں۔

12/11/2016 12:09:56 AM