Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کریم آباد پر غریب دکانداروں کے ٹھیلے ہٹانے کی کارروائی قابل مذمت ہے۔ ایم کیوایم


کریم آباد پر غریب دکانداروں کے ٹھیلے ہٹانے کی کارروائی قابل مذمت ہے۔ ایم کیوایم
 Posted on: 4/10/2015
کریم آباد پر غریب دکانداروں کے ٹھیلے ہٹانے کی کارروائی قابل مذمت ہے۔ ایم کیوایم
یہ کارروائی پی ٹی آئی کی خواہش پر کی گئی ہے تاکہ اسکے الیکشن کیمپ کیلئے زیادہ آسانی فراہم کی جائے۔ خواجہ اظہار الحسن
ایک سیاسی جماعت کے فائدے کیلئے غریب دکانداروں سے ان کا روزگار چھیننا سراسر ظلم، زیادتی اور کراچی دشمنی ہے
کریم آباد کے غریب دکانداروں سے ان کا روزگار چھین کر ان کا معاشی قتل نہ کیا جائے۔ خواجہ اظہار الحسن
کراچی۔۔۔ 10 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن نے حکومت وانتظامیہ کی جانب سے کریم آبادپر غریب دکانداروں کے ٹھیلے ہٹانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جس طرح رات کے اندھیرے میں یہ کارروائی کی گئی ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ کارروائی پی ٹی آئی کی خواہش پرکی گئی ہے تاکہ وہاں قائم پی ٹی آئی کے الیکشن کیمپ کیلئے زیادہ آسانی فراہم کی جائے۔ خواجہ اظہار الحسن نے اس کارروائی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک سیاسی جماعت کے فائدے کیلئے غریب دکانداروں سے ان کا روزگار چھیننا سراسرظلم ،زیادتی اورکراچی دشمنی ہے ۔خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کیاکہ کریم آبادکے غریب دکانداروں سے ان کاروزگارچھین کران کامعاشی قتل نہ کیاجائے اورانہیں اپناکاروبارکرنے کی دوبارہ اجازت دی جائے ۔

12/6/2016 1:51:53 PM