Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رہنما کنورنوید کا جماعت اسلامی کے رہنما راشد نسیم سے فون پر رابطہ، لیاقت آباد میں الاعظم اسکوائر پر پیش آنے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا


ایم کیوایم کے رہنما کنورنوید کا جماعت اسلامی کے رہنما راشد نسیم سے فون پر رابطہ، لیاقت آباد میں الاعظم اسکوائر پر پیش آنے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا
 Posted on: 4/10/2015
ایم کیوایم کے رہنما کنورنوید کا جماعت اسلامی کے رہنما راشد نسیم سے فون پر رابطہ، لیاقت آباد میں الاعظم اسکوائر پر پیش آنے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا
یہ واقعات افسوسناک ہیں اور ہمیں مل جل کر کوشش کرنی چاہیے کہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔ کنورنوید
راشدنسیم نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور اپنی تشوش ظاہر کی 
ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ سے رابطہ کرنے کیلئے انہیں کئی بار فون کئے لیکن مسلسل کوششوں کے باوجود ان سے رابطہ نہ ہوسکا
کراچی۔۔۔ 10 اپریل 2015ء
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواراوررابطہ کمیٹی کے رکن کنورنوید نے جماعت اسلامی کے رہنما اور اس حلقہ سے جماعت اسلامی کے امیدوار راشدنسیم سے فون پر رابطہ کیااوران سے لیاقت آبادمیں الاعظم اسکوائر پر پیش آنے والے واقعہ پراپنی تشویش کا اظہار کیا۔ کنورنوید نے راشد نسیم کو بتایا کہ ریلی میں شریک بعض افرادنے الاعظم اسکوائرپر قائم ایم کیوایم کے کیمپ پر حملہ کیا اور وہاں موجودخواتین تک سے مارپیٹ کی۔ کنورنوید نے کہاکہ یہ واقعات افسوسناک ہیں اورہمیں مل جل کرکوششی کرنی چاہیے کہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں اورانتخابی ماحول پرامن رہے ۔ راشدنسیم نے بھی واقعہ پر افسوس کااظہارکیااور اپنی تشوش ظاہر کی ۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیاکہ دونوں جماعتوں کے کارکنوں کوصبروبرداشت سے کام لیناچاہیے۔
دریں اثناء ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹرفاروق ستارنے جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق اورسیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ سے رابطہ کرنے کیلئے انہیں کئی بارفون کئے لیکن مسلسل کوششوں کے باوجود ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔ 

12/7/2016 12:24:20 PM