Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ دار ان کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے لڑائی جھگڑے کاخطرہ ہو،الطاف حسین


ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ دار ان کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے لڑائی جھگڑے کاخطرہ ہو،الطاف حسین
 Posted on: 4/8/2015 1
ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ دار ان کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے لڑائی جھگڑے کاخطرہ ہو،الطاف حسین
لڑائی جھگڑے کے خطرے کوٹالنے کیلئے خاموش ہوجانے اور اپنی جگہ سے ہٹ جانے میں شرم محسوس نہ کریں
کوئی ایساعمل نہ کریں جس سے لڑائی جھگڑے کاماحول پیداہو اورکوئی اس کوجوازبناکرالیکشن سے راہ فراراختیارکرے
اگرکوئی گالی بھی دے تواس سے جھگڑانہ کریں،صبروتحمل اورضبط وبرداشت سے کام لیں
اگرآپ کاکوئی بدترین مخالف بھی آپ کے گھر آئے تو اس کا خیرمقدم کریں۔الطاف حسین
الیکشن میں ووٹ کے ذریعے مخالفین کی سازشوں اورجھوٹے پروپیگنڈوں کاجواب دیں
قائدتحریک الطاف حسین کی ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی کے ارکان سے فون پر گفتگو
مخالف قوتیں چاہے کتنی ہی سازشیں کرلیں حیدرآباد کل بھی الطاف حسین کے چاہنے والوں کاشہر تھا ،آج بھی ہے اورانشاء اللہ آئندہ بھی رہے گا۔زونل کمیٹی ایم کیوایم حیدرآباد 
عام انتخابات کی طرح کنٹونمنٹ کے الیکشن میں بھی حق پرست امیدوارشاندارکامیابی حاصل کرینگے۔ زونل کمیٹی ایم کیوایم حیدرآباد 
لندن ۔۔۔ 8 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں سے کہاہے کہ وہ کسی بھی موقع پر تشددکاراستہ اختیارنہ کریں اور ایساکوئی عمل نہ کریں جس سے لڑائی جھگڑے کاخطرہ ہو،اگرخاموش ہوجانے سے لڑائی جھگڑے کاخطرہ ٹل سکتاہوتو اس لڑائی جھگڑے کے خطرے کوٹالنے کیلئے خاموش ہوجانے اور اپنی جگہ سے ہٹ جانے میں شرم محسوس نہ کریں۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی کے ارکان سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر زونل کمیٹی کے ارکان نے کنٹونمنٹ کے الیکشن کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔جناب الطا ف حسین نے ان پر اطمینان کااظہارکیا۔انہوں نے ایک بارپھراپنی اس بات کااعادہ کرتے ہوئے کارکنوں سے کہاکہ آپ یہ نہ سوچیں کہ آپ کے خلاف باتیں کرنے والا اورآپ کومغلظات دینے والاکوئی فردآپ کے گھرآرہاہے ،بلکہ ہماری تعلیمات یہ ہیں کہ اگرآپ کاکوئی بدترین مخالف بھی آپ کے گھر آئے توآپ اس کا خیرمقدم کریں اورکوئی ایساعمل نہ کریں جس سے لڑائی جھگڑے کاماحول پیداہو اورکوئی اس کوجوازبناکرالیکشن سے راہ فرار اختیار کرے۔ انہوں نے ذمہ داران وکارکنان سے کہاکہ اگرکوئی گالی بھی دے تواس سے جھگڑانہ کریں،صبروتحمل اورضبط وبرداشت سے کام لیں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اورکنٹونمنٹ کے الیکشن میں اپنے ووٹ کے ذریعے مخالفین کی سازشوں اورجھوٹے پروپیگنڈوں کاجواب دیں۔ اس موقع پر زونل کمیٹی کے ارکان اورذمہ داران نے جناب الطاف حسین کوبتایاکہ انشاء اللہ عام انتخابات کی طرح کنٹونمنٹ کے الیکشن میں بھی حق پرست امیدوارشاندارکامیابی حاصل کریں گے ، مخالف قوتیں چاہے کتنی ہی سازشیں کرلیں حیدرآباد کل بھی آپ کے چاہنے والوں کاشہر تھا اورآج بھی ہے اورانشاء اللہ آئندہ بھی رہے گا۔
English

4/23/2024 9:49:20 AM