Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے حامی ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے


ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے حامی ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے
 Posted on: 4/23/2013
ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے حامی ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان کے غریب و محکوم عوام کو متحدہ قومی موومنٹ کا پلیٹ فراہم کر کے مظلوم طبقے کی دادرسی کی ہے
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف
حیدرآباد میں پی ایس45,46,49,48 کے الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔23 اپریل 2013 ء 
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے حامی ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں پی ایس45,46,49,48 کے الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست امیدوار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،سیدوسیم حسین ، راشد خلجی ،محمد دلاور قریشی ،زبیر احمد خان اور صابر قائم خانی سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے مذید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کے اٹھانوے فیصد غریب و متوسط طبقے کے مظلوم عوام کو بااختیار بنانا چاہتی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان کی سیاست میں غریب و متوسط طبقے کا انقلاب برپاء کر دیا ہے اس انقلاب کی بدولت آج ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں حقیقی جمہوری ،روشن خیال ترقی پسند اور برابری پر مبنی معاشرے کا قیام چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں ہر قسم کی دہشت گردی اور مہذہبی شدت پسندی کے خلاف ہیں اور اتحاد بین المسلمین اور اتفاق بین المہذاہب کیلئے کو شاں ہیں۔انہو ں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں ملک بھر سے حق پرست امیدواروں کی کامیابی ملک بھر کے غر یب و متوسط طبقے کے مظلوم عوام کی کامیابی ہوگی اور اس ملک میں غر یب و محکوم عوام کی حکمرانی قائم ہوگی جس کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور عوام بااختیار اور خوشحال ہو جائیگی۔ اس موقع پرحیدرآباد کے زونل انچارج محمدشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے 25 سال کی کم عمری میں ایک ایسی طلبہ تنظیم کی بنیاد رکھی جس نے غریب و مظلوم عوام کے جائز حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہدکی اور جوملک پر قابض 2 فیصد مراعات یافتہ طبقے کے ظلم و ستم کے شکار غریب ،محنت کش غربت و مہنگائی کی چکی میں پسے طبقے کے باشعور لوگوں کو ملک کی باگ دوڑ دینا چاہتی ہے تاکہ ملک سے فرسودہ نظام ،موروثی سیاست اور غربت بے روزگاری ،مہنگائی کا خاتمہ کیا جا سکے ۔انہو ں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان کے غریب و محکوم عوام کو متحدہ قومی موومنٹ کا پلیٹ فارم فراہم کر کے مظلوم طبقے کی دادرسی کی ہے اور انہیں بااختیار اور خوشحال بنانے کیلئے اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجاتاکہ عام آدمی کو ان کے جائز حقوق حاصل ہو اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کیئے جاسکیں۔



5/6/2024 2:05:42 AM