Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عام انتخابات 2013ء کیلئے ملک بھر کے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر میرٹ پر پورا اترنے والے غریب و متوسط طبقے کے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پختون حق پرست امیدواروں کی نامزدگی کا زبردست خیر مقدم


عام انتخابات 2013ء کیلئے ملک بھر کے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر میرٹ پر پورا اترنے والے غریب و متوسط طبقے کے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پختون حق پرست امیدواروں کی نامزدگی کا زبردست خیر مقدم
 Posted on: 4/21/2013
عام انتخابات 2013ء کیلئے ملک بھر کے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر میرٹ پر پورا اترنے والے غریب و متوسط طبقے کے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پختون حق پرست امیدواروں کی نامزدگی کا زبردست خیر مقدم 
ملک میں انقلاب اور مثبت تبدیلی کا واحد راستہ غریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی میں ہی مضمر ہے، پیغامات میں اظہار خیال
صوبہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے ایم کیوایم کے باصلاحیت اور عوامی خدمات کا جذبہ رکھنے والے امیدواروں کی نامزدگی ملک و قوم کیلئے انتہائی خوش آئند ہے 
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں حق پرست امیدواروں کی نامزدگی پر بڑی تعداد میں موصو ل ہونے والے تہنیتی پیغامات 
کراچی ۔۔۔21، اپریل 2013ء
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے عام انتخابات 2013ء کیلئے صوبہ سندھ ،پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقوں سے ایم کیوایم کی جانب سے میرٹ پر پورا اترنے والے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے671امیدواران کی نامزدگی کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں انقلاب اور مثبت تبدیلی کا واحد راستہ میرٹ پر پورا اترنے والی غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی میں ہی مضمر ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے ایم کیوایم کے امیدواروں کی نامزدگی اور حتمی ناموں کے اعلان پر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ٹیلی ، فیکس اور ای میل کے ذریعے بہت بڑی تعداد میں تہنیتی پیغامات موصول ہوئے۔ پیغامات بھیجنے میں تاجر ، صنعتکار ، علمائے کرام ، اساتذہ ، طلبہ ، انجینئرز ، وکلاء ، ڈاکٹرز اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جنہوں نے پڑھے لکھے اور غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی الیکشن 2013ء میں ملک بھر کے بھر پور کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے ایم کیوایم کے پڑھے لکھے اور غریب و متوسط طبقے کے امیدواروں کی قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں پر بڑی تعداد میں نامزدگی ایم کیوایم کی مقبولیت اور اس کے قومی جماعت ہونے کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے امیدواروں کی عام الیکشن 2013ء میں ملک بھر سے نامزدگی ان نام نہاد تانگہ پارٹیوں کیلئے تازیانہ ہے جو ایم کیوایم کولسانی اورعلاقائی سطح کی جماعت ہونے کا منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرکے اپنی سیاسی دکانداری چمکاتی رہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ کی سطح تک ایم کیوایم میرٹ پر پورا اتر نے والے غریب ومتوسط طبقے کی قیادت کو عملی طور پر متعارف کر اچکی ہے اور اب صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے ایم کیوایم کے باصلاحیت اور عوامی خدمات کا جذبہ رکھنے والے امیدواروں کی نامزدگی ملک و قوم کیلئے انتہائی خوش آئند ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام ایم کیوایم کے ملک بھر سے نامزد امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں کیونکہ ایم کیوایم کے نامزد کردہ امیدواران میں پنجاب سے کوئی جاگیردار ، سندھ سے کوئی وڈیرہ ، خیبر پختونخوا سے کوئی خوانین اور بلوچستان سے کوئی سردار شامل نہیں ہے بلکہ ایم کیوایم کے تمام سندھی ، بلوچی ، پنجابی اور پختون امیدواران عوام میں سے ہی ہیں اور عوامی خدمت کے جذبے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے حصہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، انشاء اللہ ایم کیوایم کے امیدواروں کی عام انتخابات میں پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے کامیابی کے بعد یہاں کے عوام پہلی مرتبہ سیاسی خدمت کے عمل سے روشناس ہوں گے اورجس طرح ایم کیوایم نے صوبہ سندھ کیلئے ترقی و خوشحالی کی راہیں متعین کی ہیں اسی طرح صوبہ پنجاب ، بلوچستان اورخیبر پختونخوا کے لئے بھی یہاں کے نامزد امیدواران اپنے کیلئے روشن راہیں متعین کریں گے جبکہ یہ روشن راہیں جاگیردار ، وڈیرے اور سردار ہرگز فراہم نہیں کرسکتے بلکہ ان کی جانب سے تو عوام کو جمہوریت کے ثمرات کے بجائے جاگیرداریت اور سرداریت کے اثرات دیئے جاتے ہیں ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے ملک بھر سے نامزد ایم کیوایم کے سندھی ، بلوچی ، پنجابی اور پختون امیدواروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے درمیان میں سے ہی کھڑے کئے گئے سندھی ، بلوچی ، پنجابی اور پختون امیدواران کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر عام الیکشن 2013ء میں کامیاب کرائیں ۔

5/15/2024 12:45:58 PM