Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حلقہ این اے 246کی جیت کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہوگی ،الطاف حسین


حلقہ این اے 246کی جیت کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہوگی ،الطاف حسین
 Posted on: 4/8/2015 1
حلقہ این اے 246کی جیت کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہوگی ،الطاف حسین 
تمام پارٹیاں اپنے جذبات کو ٹھنڈا رکھیں اور آپس میں پیار ومحبت سے الیکشن میں حصہ لیں الیکشن کو الیکشن رہنے دیں اسے دو ملکوں کی جنگ نہ بنائیں، الطاف حسین 
عمران خان کو جناح گراؤنڈ آمد کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں ، الطاف حسین 
ہمارے کارکنان کی جانب سے کسی قسم کی نعرہ بازی بدتمیزی یا بد تہذیبی نہیں ہوگی ،الطاف حسین 
ہمارے کارکنان آپ کے استقبال کیلئے موجود ہونگے جناح گراؤنڈ بھی آ پ کا اپنا گراؤنڈ ہےآپ بھی جلسہ کریں،الطاف حسین 
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اتحاد سے عوام کو سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ دونوں جماعتیںنظریاتی طور پر قریب ہیں ، الطاف حسین 
لندن ۔۔8اپریل 2015ء 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہمیں پیار و محبت سے الیکشن میں حصہ لینا چاہئے ،ہمیں الیکشن کو الیکشن کی طرح لڑنا چاہئے اور اپنے جذبات کو ٹھنڈا رکھنا چاہئے ۔ اپنے ایک ہنگامی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہم ایک وطن سے تعلق رکھتے ہیں لہٰذاالیکشن کو الیکشن رہنے دیں اسے دو ملکوں کی جنگ نہ بنائیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں عمران خان کو جناح گراؤنڈ آمد کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں جہاں ہمارے کارکنان آپ کے استقبال کیلئے موجود ہونگے اور کسی بھی قسم کی نعرہ بازی ،بیہودگی ، بدتمیزی یا بد تہذیبی نہیں ہوگی ، جناح گراؤنڈ بھی آ پ کا اپنا گراؤنڈ ہے اور آپ بھی جلسہ کریں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ الیکشن کو الیکشن رہنے دیں اور اسے لڑائی جھگڑے کے ساتھ نہیں بلکہ پیار ومحبت کے ساتھ لڑیں اور امن برقرار رکھیں ،23اپریل کا ضمنی انتخاب اللہ تعالیٰ خیر یت سے گزاردے اس کے بعد ایکد وسرے کو مل کر مبارکبا د دیں ہم سب پاکستانی ہیں یہ ہماری جیت یا آپ کی جیت نہیں بلکہ پاکستان کی جیت ہوگی ہم سب کی جیت ہوگی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ اتحاد جمہوری عمل کا حصہ ہے اور پوری دینا میں اس پر عمل ہوتا ہے ،اسکی حالیہ مثال برطانیہ کی ہے جہاں ڈیموکریٹک اور لبرل ڈیمو کریٹک کے اتحاد سے حکومت بنی ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہوجاتا ہے تو یہ مبارکباد کی بات ہے کیونکہ تما م پاکستانیوں کو یہ سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ دونوں جماعتیں نظریاتی طور پر کتنے قریب ہے ۔

4/19/2024 1:00:56 AM