Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی انتخابات کیلئے ایسی ایسی جماعتیں منظر عام پر آگئی ہیں جنہوں نے کبھی کراچی کے عوام سے محبت نہیں کی ،کنور نوید جمیل


ضمنی انتخابات کیلئے ایسی ایسی جماعتیں منظر عام پر آگئی ہیں جنہوں نے کبھی کراچی کے عوام سے محبت نہیں کی ،کنور نوید جمیل
 Posted on: 4/8/2015 1
ضمنی انتخابات کیلئے ایسی ایسی جماعتیں منظر عام پر آگئی ہیں جنہوں نے کبھی کراچی کے عوام سے محبت نہیں کی ،کنور نوید جمیل
این اے 246کے حق پرست عوام گزشتہ متعدد الیکشن سے حق پرست امیدوار کو منتخب کر تے آ ر ہے ہیں 
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کبھی عدلیہ ، کبھی سیاستدانوں اور کبھی عوام کو گالی دیتے ہیں ، 
انکا منشور اقتدار کا حصول ہے چاہے وہ کیسے بھی حاصل ہو 
تحریک انصاف کے پاس حلقہ این اے 246میں کامیابی کی امید ختم ہو چکی ہے ،اشتعال انگیزی کا مقصدحلقے کاامن خراب کرنا ہے 
عوام ضمنی انتخابات میں پتنگ پر مہر لگائیں اور یہی پیغام اپنے محلے اور حلقہ میں موجود احباب تک پہنچائیں 
انشاء اللہ 23اپریل کی شام حق پرستوں کیلئے ایک اور عظیم فتح کی شام ہوگی 
این اے 246کیلئے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کا ایف سی ایریا اور غریب آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب ، الیکشن کیمپ کا افتتاح کیا 
کراچی ۔۔۔8اپریل 2015ء
متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے حلقہ این اے 246کیلئے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل نے گزشتہ روز ایف سی ایریا اور غریب آباد میں علیحدہ علیحدہ منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ این اے کے حق پرست عوام گزشتہ متعدد الیکشن سے حق پرست امیدوار کو منتخب کر تے آ ر ہے ہیں جو عوام کی جناب الطا ف حسین سے والہانہ محبت کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی حلقے میں جناب الطاف حسین کی رہائشگا ہ اور تحریک کے ہزاروں شہداء کی یادگار موجود ہے جنہوں نے ملک کے مظلوم و محروم قوم کی فلا ح و بہبو د کیلئے قربانیاں دی ہیں ۔اس موقع پر ایم کیویم رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈوکیٹ ،عظیم فاروقی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید وقار حسین شاہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ آج ضمنی انتخابات کیلئے ایسی ایسی جماعتیں منظر عام پر آگئی ہیں جنہوں نے کبھی کراچی کے عوام اور بالخصوص حلقہ این اے 246کے مظلوم عوام کے حق کی نہ تو کبھی با ت کی ہے اور نہ ہی کراچی کے عوام سے محبت کی ہے،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کبھی عدلیہ ، کبھی سیاستدانوں گالیاں دیتے ہیں تو کبھی عوام کو گالیاں دیتے ہیں ، انکا کوئی عوامی منشور نہیں ہے بلکہ انکا منشور صرف اقتدار کا حصول ہے چاہے وہ کیسے بھی حاصل ہو۔انہو ں نے کہاکہ پاکستا ن تحریک انصاف کے پاس حلقہ این اے 246میں کامیابی کی امید ختم ہو چکی ہے جس کے سبب اس جماعت کے سربراہ اور رہنما اشتعال انگیزی پر مبنی تقاریر کرکے انتخابات سے قبل امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں جس کو عوام اپنے اتحاد و یگانگت سے ناکام بنا دیں گے ۔انہوں نے میٹنگوں میں شریک عوام سے اپیل کی کہ وہ خود بھی بڑی تعداد میں ضمنی انتخابات میں پتنگ پر مہر لگائیں اور یہی پیغام اپنے محلے اور حلقہ میں موجود احباب تک پہنچائیں انشاء اللہ 23اپریل کی شام حق پرستوں کیلئے ایک اور عظیم فتح کی شام ہوگی ۔کارنر میٹنگ سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید وقار حسین شاہ نے بھی خطاب کیا اور عوام سے این اے 246کے ضمنی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے پتنگ پر مہر لگانے کی استدعا کی ۔ قبل ازیں کنور نوید جمیل نے ایف سی ایریا میں الیکشن کیمپ کا افتتاح کیا اور افتتاح میں شریک بہن ، بیٹیوں میں چوڑیاں اور مہندی تقسیم کی۔ اس موقع پر عوام نے حق پرست نامزد رکن کنور نوید جمیل اورحق پرست اراکین اسمبلی کو حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور جناب الطاف حسین کی دراز�ئ عمر و صحت و تندرستی کیلئے دعا کی ۔
تصاویر

12/2/2016 12:00:16 PM