Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے اپنے چاہنے والوں کو سیاست برائے خدمت کا درس دیا ہے، کنور نوید جمیل


جناب الطاف حسین نے اپنے چاہنے والوں کو سیاست برائے خدمت کا درس دیا ہے، کنور نوید جمیل
 Posted on: 4/7/2015 1
جناب الطاف حسین نے اپنے چاہنے والوں کو سیاست برائے خدمت کا درس دیا ہے، کنور نوید جمیل
ہمیں جب موقع ملا عوام کی بلا امتیاز خدمت کی ہے ،ایم کیو ایم پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا پاکستان بنائے گی
طالبان کی بغل گیر جماعتیں ایک مرتبہ پھر کراچی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہی ہیں 
یہ شہر صرف جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا ہے عوام 23اپریل کو پتنگ پر مہر لگاکر ثابت کردیں
ضمنی انتخابات کے سلسلے میں گلشن مصطفی 15اور بلاک 12فیڈرل بی ایریا میں کارنر میٹنگزسے نامزد حق پرست امیدوار کا خطاب 
کراچی۔۔۔7اپریل2015ء
حلقہ این اے 246کے نامزد حق پرست امید وار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین نے اپنے چاہنے والوں کو سیاست برائے خدمت کا درس دیا ہے اورایم کیو ایم اسی درس پر چل کر پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا پاکستان بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن مصطفی بلاک 15اور بلاک 12فیڈرل بی ایریا میں علیحدہ علیحدہ منعقدہ بڑی کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ حق پرست ارکان اسمبلی،ایم کیو ایم الیکشن سیل کے ذمہ دارا ن اور کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جب موقع ملا وہ عوام کے درمیان رہ کر انکی عملی خدمت میں مصروف رہی ہے اورانشاء اللہ آنے والا وقت بھی حق پرستوں کی فتح کا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں 2013ء کے عام انتخابات میں طالبان کے بغل گیر بن کر آئی تھیں وہ جماعتیں آج ایک مرتبہ پھر کراچی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہی ہیں لیکن انہیں شاید معلوم نہیں ہے کہ یہ شہر صرف اور صرف جناب الطاف حسین کے چاہنے اور ماننے والوں کا ہے اور یہاں کوئی منافقت نہیں چلے گی۔کنور نوید نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23اپریل کو پتنگ پر مہر لگاکر حق پرستی کا ثبوت دیں۔













More Pictures

12/10/2016 8:18:30 PM