Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہلا رضا کی جانب سے انگریزی سکھانے کی پیشکش پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کا خیرمقدم


شہلا رضا کی جانب سے انگریزی سکھانے کی پیشکش پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کا خیرمقدم
 Posted on: 4/6/2015 1
شہلا رضا کی جانب سے انگریزی سکھانے کی پیشکش پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کا خیرمقدم
پیشکش کے ساتھ ڈپٹی اسپیکریہ وضاحت کردیتیں کہ انہوں نے بچپن سے انگریزی اسکول میں تعلیم حاصل کی ہے تو مناسب ہوتا، محمد حسین
ڈپٹی اسپیکر صاحبہ یہ بھی وضاحت کردیں کہ وہ ارکان اسمبلی کو انفرادی یا اجتماعی طورپر انگریزی سکھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں، محمد حسین
کراچی ۔۔۔6، اپریل2015ء
ایم کیوایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی محترمہ شہلا رضا کی جانب سے ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کو انگریزی سکھانے کی رضاکارانہ پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ایک بیان میں محمد حسین نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر صاحبہ انگریزی سکھانے کی پیشکش کے ساتھ یہ وضاحت کردیتیں کہ انہوں نے بچپن سے انگریزی اسکول میں تعلیم حاصل کی ہے اور انہیں انگریزی زبان پر مکمل عبور حاصل ہے لہٰذا ان کے انگریزی لب ولہجہ میں کسی قسم کی کمی کا کوئی تصور تک نہ کرے تو زیادہ مناسب ہوتا۔محمد حسین نے کہاکہ محترمہ ڈپٹی اسپیکر صاحبہ کو سندھ اسمبلی کے معز ز اراکین کوانگریزی سکھانے کی پیشکش کے ساتھ ساتھ یہ بھی وضاحت کردینی چاہیے کہ وہ انہیں انفرادی طورپر انگریزی سکھائیں گی یا اجتماعی طور انگریزی سکھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔


12/8/2016 9:48:11 PM