Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کریم آباد میں پیش آنے والے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا دلی افسوس کا اظہار


کریم آباد میں پیش آنے والے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا دلی افسوس کا اظہار
 Posted on: 4/3/2015 1
کریم آباد میں پیش آنے والے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا دلی افسوس کا اظہار
حلقہ این اے 246 کے عوام انتخابی مہم کے دوران صبروتحمل اور ضبط و برداشت سے کام لیں اور ایساکوئی بھی عمل نہ کریں جس سے ماحول میں کشیدگی پیدا ہو۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے رہنماء ذمہ داران اورمنتخب نمائندے ماحول کوپرامن رکھنے اور ضبط وبرداشت کی فضاء برقراررکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 3 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے کریم آبادمیں پیش آنے والے واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حلقہ این اے 246 کے عوا م سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران صبروتحمل اورضبط وبرداشت سے کام لیں اور ایساکوئی بھی عمل نہ کریں جس سے ماحول میں کشیدگی پیداہواورافہام وتفہیم کی فضاء خراب ہو۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رہنماؤں، ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کوتاکیدکی کہ وہ ماحول کوپرامن رکھنے اور ضبط وبرداشت کی فضاء برقراررکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ جناب الطاف حسین نے خاص طورپر ایم کیوایم کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زیادہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنی جانب سے ایساکوئی عمل نہ کریں جس سے ماحول خراب ہو۔

12/7/2016 8:08:40 PM