Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عزیز آباد میں کوریج کے دوران اے آر وائی کی نیوز ٹیم کو شرپسند کی جانب سے دھمکیاں دینے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


عزیز آباد میں کوریج کے دوران اے آر وائی کی نیوز ٹیم کو شرپسند کی جانب سے دھمکیاں دینے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 4/3/2015 1
عزیز آباد میں کوریج کے دوران اے آر وائی کی نیوز ٹیم کو شرپسند کی جانب سے دھمکیاں دینے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
اے آر وائی کی نیوز ٹیم کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل افسوس عمل ہے اور شرپسند عناصر کی یہ کاروائی کسی طور بھی آزادی صحافت کے زمرے میں نہیں آتی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافتی اقدار اور روایت کے فروغ کیلئے اپنا ہر سطح پر کردار ادا کرتی رہی ہے، رابطہ کمیٹی 
انتظامیہ اے آر وائی نیوز ٹیم کے ارکان کو دھمکیاں دینے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔3، اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عزیز آباد میں دوران کوریج اے آر وائی نیوز کی ٹیم کے ارکان کو شرپسند عناصر کی جانب سے دھمکیاں دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اے آر وائی کی نیوز ٹیم کودھمکیاں دینا انتہائی قابل افسوس عمل ہے اور شرپسند عناصر کی یہ کاروائی کسی طور بھی آزاد صحافت کے زمرے میں نہیںآتی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم آزاد ی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافتی اقدار اور روایت کے فروغ کیلئے اپنا ہر سطح پر کردار ادا کرتی رہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اے آر وائی نیوز ٹیم کے ارکان کو دھمکیاں دینے میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں ۔ 

12/3/2016 5:48:49 PM