Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رہنماؤں کے اعصاب توڑنے کیلئے چاروں جانب سے حملے اورجھوٹے الزامات کی بھرمارکی جارہی ہے،الطاف حسین


ایم کیوایم کے رہنماؤں کے اعصاب توڑنے کیلئے چاروں جانب سے حملے اورجھوٹے الزامات کی بھرمارکی جارہی ہے،الطاف حسین
 Posted on: 4/1/2015 1
ایم کیوایم کے رہنماؤں کے اعصاب توڑنے کیلئے چاروں جانب سے حملے اور جھوٹے الزامات کی بھرمارکی جارہی ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے رہنمااور کارکنان فولادی اعصاب کے مالک ہیں اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ان کے اعصاب توڑے نہیں جاسکتے، الطاف حسین
ایم کیوایم ،لبرل، پروگریسیو ، امن اورجمہوریت پسند جماعت ہے، الطاف حسین
پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعہ فرسودہ جاگیردارانہ ، کرپٹ سیاسی کلچر اور موروثی سیاست کاخاتمہ چاہتے ہیں، الطاف حسین
پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کی دعوت دینے پر خفگی کااظہار کرنے والے عوام، اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کریں، الطاف حسین
آپ کے قائد اور اس کے نظریہ کامعاملہ بے جان چیزوں سے نہیں بلکہ روحوں اور دلوں سے جاکر ملتا ہے، الطاف حسین
دیوار پر لگی تصویر ہٹا ئی جاسکتی ہے لیکن دلوں میں موجود تصویر کو دنیا کی کوئی بھی طاقت ختم نہیں کرسکتی، الطاف حسین
نائن زیروپر رابطہ کمیٹی، منتخب عوامی نمائندوں اور شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو
لندن۔۔۔ یکم اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں کے اعصاب توڑنے کیلئے ان پرچاروں جانب سے حملے اورجھوٹے الزامات کی بھرمارکی جارہی ہے لیکن ایم کیوایم کے رہنمااور کارکنان فولادی اعصاب کے مالک ہیں اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ان کے اعصاب توڑے نہیں جاسکتے ۔ یہ بات انہوں نے نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی ، منتخب عوامی نمائندوں اور ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ،پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اوربلاامتیاز رنگ ونسل، جنس، قومیت، مسلک اور مذہب ملک بھرکے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ ایم کیوایم ،لبرل، پروگریسیو ، امن اورجمہوریت پسند جماعت ہے اورپرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، کرپٹ سیاسی کلچر اور موروثی سیاست کاخاتمہ چاہتی ہے۔ایم کیوایم قانون پسند جماعت ہے اور قانون کی حکمرانی پریقین رکھتی ہے۔ جناب الطاف حسین نے مزید کہاکہ نامساعد حالات اور آزمائش کے مراحل کا سامنا دنیا کی ہر حق پرست تنظیم کو کرنا پڑتا ہے، ہمیں بھی آزمائشوں کا سامنا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کے اعصاب فولاد کی طرح مضبوط ہیں اور یہ کٹھن حالات ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کے اعصاب کو نہیں توڑ سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو ختم کرنے کی جتنی کوششیں کی جائیں گی انشاء اللہ ایم کیوایم کا پیغام اتنی ہی تیزی سے دنیا بھر میں پھیلے گااورہم تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود اپنی پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میری جانب سے تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کی دعوت دینے پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اورنائن زیرو پاکستان میں عوام کے بڑی تعداد میں ٹیلی فون، فیکس اور ای میل کے ذریعہ پیغامات موصول ہورہے ہیں اور وہ اس پرخفگی کا اظہارکررہے ہیں لیکن میں ان سب سے کہتا ہوں کہ آپ اعلیٰ ظرفی کامظاہرہ کریں ، اللہ تعالیٰ اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرنے والوں کو مزید بڑائی عطاکرتا ہے ، آ پ اپنا دل بڑا کیجئے ، اللہ تعالیٰ آپ کو مزید نعمتوں سے نوازے گا اورآپ کی مشکلات کو آسان کرے گا۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے کہاکہ آپ کے قائد اور اس کے نظریہ کامعاملہ بے جان چیزوں سے نہیں بلکہ روحوں اور دلوں سے جاکر ملتا ہے ، کوئی دیوار پر لگی تصویر ہٹا سکتا ہے لیکن دلوں میں موجود تصویر کو دنیا کی کوئی بھی طاقت ختم نہیں کرسکتی ۔
English Viewers

5/1/2024 2:30:21 PM