Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 4/1/2015 1
وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
پٹرول اور رہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ملک بھر کے عوام مہنگائی ، بیروزگاری کے بوجھ تلے ہیں ایسی صورتحال میں وفاقی حکومت کا پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 
قیمتوں میں اضافہ کرنا سراسر عوام دشمن اقدام ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ہونا تو یہ چاہئے کہ وفاقی حکومت حکومتی اخراجات ، وزراء کی مراعات اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کرتی لیکن قیمتوں میں اضافہ کرکے وفاقی حکومت نے ملک بھر کے عوام کو مایوسی کا شکار کردیا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ملک بھر عوام کو فی الفور ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں ، رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔یکم، اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک بھر کے عوام پہلے ہی مہنگائی ، بیروزگاری کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ عوام کی زندگیاں پانی ، بجلی اور گیس کی قلت کے باعث اجیرن بن چکی ہیں ایسی صورتحال میں وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا سراسر عوام دشمن اقدام ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا اور ٹرانسپورٹ کرایوں سمیت روز مرہ استعمال کی اشیاء بھی مہنگی ہوجائیں گی جس سے ملک بھر کے عوام کے معمولات زندگی بھی بری طرح سے متاثر ہوں گے۔ رابطہ کمیٹی کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے ان میں کمی کرتی اور عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکارا دلاتی ، حکومت اور وزراء کی مراعات اور دیگر غیر ضروری اخراجات میں کمی کرتی لیکن ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرکے ملک بھر کے عوام کو مایوسی کا شکار کردیا ہے ۔رابطہ کمیٹی وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیاجائے اور ملک بھر کے عوام کو اس ضمن میں ریلیف کی فراہمی کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں ۔ 

4/23/2024 4:15:23 PM