Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی تحریک انصاف کوپیشکش تحریک انصاف سے گزارش کر یں گے کہ وہ یادگارشہداء کے تقدس کا خیال رکھیں اوراس صورت میں شوق سے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کریں۔الطاف حسین


ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی تحریک انصاف کوپیشکش تحریک انصاف سے گزارش کر یں گے کہ وہ یادگارشہداء کے تقدس کا خیال رکھیں اوراس صورت میں شوق سے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کریں۔الطاف حسین
 Posted on: 4/1/2015 1
اگر تحریک انصاف کے لوگ جناح گراؤنڈ کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کریں تو جو تعاون ایم کیوایم سے ہوسکا وہ ہم کریں گے۔الطاف حسین
اگر وہ بضدہیں کہ جناح گراؤنڈہی میں جلسہ کریں گے تو ہمیں موقع دیا جائے کہ ہم یادگارشہداء کی حفاظت کیلئے پائیدار انتظامات کرسکیں ۔الطاف حسین
تحریک انصاف کے رہنماؤں ، کارکنوں اور قومی اسمبلی حلقہ 246کے رہنے والے مکینوں کے مابین جو افسوس ناک واقعہ ہوا ہے اس سے مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے
میری نیت نیک ہے اور میں پرامن اورمنصفانہ طورپر الیکشن کاا نعقاد چاہتا ہوں ۔الطاف حسین گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ دونوں پارٹیوں کے ذمہ داروں کاہنگامی اجلاس طلب کریں اور ضمنی الیکشن کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ بنا ئیں
کوڈآف کنڈکٹ کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن کے تین حاضر سروس بااختیارافسران پر مبنی ایک کمیشن بنائیں
یہ کمیشن کسی کی بھی جانب سے کی جانے والی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورذیوں کے بارے میں اپنی رپورٹ چیف الیکشن کمشنرکو دے سکے
ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے گزشتہ روزجس صبر وتحمل کامظاہر ہ کیاہے اس پر سختی سے کا ربند رہیں اور لڑائی جھگڑے سے ہرقیمت پر گریز کریں
دونوں جماعتوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ایک مہذب قوم کی طرح پرامن طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں اور ہر قسم کی محاذ آرائی اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں
 لندن۔۔۔ یکم اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں ، کارکنوں اور قومی اسمبلی حلقہ 246کے رہنے والے مکینوں کے مابین جو افسوس ناک واقعہ ہوا ہے اس سے مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے ، میں اس واقعہ کا الزام کسی کو دینا نہیں چاہتا کیونکہ میری نیت نیک ہے اور میں پرامن اورمنصفانہ طورپر الیکشن کاا نعقاد چاہتا ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ملک کی دو قومی جماعتوں میں اور جمہوریت میں زبانی کلامی محاذ آرائی و تنقید و حمایت کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن دونوں یازیادہ جماعتوں کو اپنے اختلافات کو دشمنی کا رخ نہیں دینا چاہیے اورایساماحول پیدانہیں ہونے دیناچاہیے کہ جیسے دو مخالف قوتیں آپس میں لڑرہی ہوں یامخالف ممالک کے عوام آپس میں دست وگریباں ہورہے ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ کیا تحریک انصاف اور پورے پاکستان کو نہیں معلوم کہ جناح گراؤ نڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے 20ہزارشہداء کی عظیم تاریخی یاد گار بنی ہوئی ہے اور ہزار وں لوگ وہاں اس یاد گار کی زیارت کرتے ہیں اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہیں اگر تحریک انصاف کے لوگ جناح گراؤنڈ کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کریں تواس سلسلے میں جو تعاون ایم کیوایم سے ہوسکا وہ ہم کریں گے لیکن اگر وہ بضد ہیں کہ وہ جناح گراؤنڈہی میں جلسہ کریں گے تو ہمیں اس بات کا موقع دیا جائے کہ ہم یادگارشہداء کی حفاظت کیلئے پائیدار انتظامات کرسکیں اور تحریک انصاف سے بھی ہم یہ گزارش کر یں گے کہ وہ یادگارشہداء اور اس کے تقدس کا خیال رکھیں اوراس صورت میں شوق سے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کریں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کو سختی سے ہدایت کی کہ جس طرح انہوں نے گزشتہ روز صبر وتحمل کامظاہر ہ کیاہے اس پر سختی سے کا ربند رہیں اور لڑائی جھگڑے سے ہرقیمت پر گریز کریں ۔ متحد ہ والے اس بات کاخاص خیال رکھیں کہ آپ میزبان ہیں اور تحریک انصاف والے آپ کے قدیمی حلقہ میں آپ کے مہمان کی حیثیت سے الیکشن لڑنے آرہے ہیں لہٰذا آپ کواپنے جذبات پر اورزیادہ قابورکھنے اورزیادہ صبروتحمل کامظاہرہ کرنے کی ضر ورت ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں گورنر
سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے درخواست کر تا ہوں کہ وہ فوری طور پر دونوں پارٹیوں کے ذمہ داروں کاہنگامی اجلاس طلب کریں اور ضمنی الیکشن کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ بنا ئیں اور اس کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن کے تین حاضر سروس بااختیارافسران پر مبنی ایک کمیشن بنائیں تاکہ وہ کسی کی بھی جانب سے کی جانے والی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورذیوں کے بارے میں اپنی رپورٹ چیف الیکشن کمشنرکو دے سکے جس کی ایک کاپی وہ گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ کودے سکے ۔ جناب الطاف حسین نے دونوں جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ایک مہذب قوم کی طرح پرامن طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں اور ہر قسم کی محاذ آرائی اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ 
English Viewers
وڈیو

4/19/2024 4:09:07 AM