Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گرفتار شدگان اگر بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تو ان کو فی الفوررہا کیا جائے اور اگر وہ کسی جرم میں ملوث ہیں


گرفتار شدگان اگر بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تو ان کو فی الفوررہا کیا جائے اور اگر وہ کسی جرم میں ملوث ہیں
 Posted on: 3/31/2015
گرفتار شدگان اگر بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تو ان کو فی الفوررہا کیا جائے اور اگر وہ کسی جرم میں ملوث ہیں
تو ان کو قانون کے مطابق 24گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کیا جائے ، حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے شکر گزار ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں وہ لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں ، لواحقین 
ملک کے آئین و قانون کے مطابق گرفتار شدگان افراد کو ان کے عزیز و اقارب سے ملاقات اور وکلاء سے ملاقات کا حق نہیں دیا گیا 
گرفتار شدگان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہیں تو ان کو فی الفور رہا کیا جائے ، اہلخانہ ، سلمان مجاہد بلوچ 
کراچی۔۔31مارچ2015ء
30مارچ 2015کو مشرف کالونی، بلدیہ ٹاؤن سے زیرحراست لیا جائے والے افراد کے اہل خانہ اور حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کہاہے کہ ہم خدائے بزرگ و بر تر کے سامنے اپنے خون کے آنسوؤں کو پیتے ہوئے دل سے دعاکر تے ہیں کہ اے اللہ ہماری قوم کو قوم عاد میں شمار نہ کرنا ۔انہوں نے کہاکہ ہم قرآن پاک کے حوالے سے اللہ رب ذوالجلال کے وہ لفاظ آج حکمرانوں کے سامنے بطور یاد ہانی دہرانا چاہتے ہیں کہ قوم عاد ، جوکہ چھوٹوں کو سزا دیتی تھیں اور بڑوں کو انکے جرائم پر گرفت نہیں دیتی تھی اللہ نے اس قوم کو نیست و نعبود کر دیا ۔ انہوں نے کہاہے کہ حکمرانوں سے درخواست کرے ہیں کہ خدا را ان غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کے عمل کونہ صرف فی الفور بند کیا جائے بلکہ تمام بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مورخہ 30مارچ 2015، مشرف کالونی اور بلدیہ ٹاؤن میں ایک سرچ آپریشن کے دوران نہ صرف اہل علاقے کو ہراساں کیا اور کئی بے گناہ افراد کوان کے اہل خانہ سمیت گرفتار کرجس کے بعد سے ان کے عزیز اقارب اپنے پیاروں کی تلاش میں در در ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں لیکن اب تک ان کانہ ہی اپنے پیاروں سے کوئی رابطہ ہوا انہ ان کو کوئی یہ بات نے پر تیار ہے کہ گرفتار شدہ افراد کس کی تحویل میں ہیں اور ان کو کہاں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے آئین و قانون کے مطابق ان گرفتار شدہ افراد کو ان کے عزیز اقارب سے ملاقات اور وکلاء سے ملاقات کا حق نہیں دیا گیا ۔انہوں نے حکومت اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے پیاروں کو اگر وہ بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہیں تو ان کو فی الفور رہا کیا جائے اوراگر وہ کسی جرم میں ملوث ہیں تو ان کوقانون کے مطابق 24گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کیا جائے۔انہوں نے آخر میں تمام صحافی حضرات کا ، اسیروں کے اہلہ خانہ او با الخصوص متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے شکرگزار ہیں کہ اس مشکل کی گھڑی میں وہ لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں

12/6/2016 12:01:49 PM