Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملیر، شاہ فیصل کالونی اورنارتھ کراچی میں پولیس اورسرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے پانچ مزید کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکرلیا


ملیر، شاہ فیصل کالونی اورنارتھ کراچی میں پولیس اورسرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے پانچ مزید کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکرلیا
 Posted on: 3/31/2015
ملیر، شاہ فیصل کالونی اورنارتھ کراچی میں پولیس اورسرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے پانچ مزید کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکرلیا
شاہ فیصل کالونی سے یونٹ 108کے کارکن شارق کمال اور ہمدردصابراور یونٹ 106کے کارکن عدنان کو گرفتارکرلیا گیا
گرفتارشدگان میں ملیر یونٹ 99کے کارکن محمدعمررحمانی اورنارتھ کراچی یونٹ 137-A کے کارکن خلیق احمدبھی شامل ہیں
گرفتارشدگان کونامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے اور ان کے اہل خانہ کوکچھ نہیں بتایاجارہاہے کہ انہیں کہاں رکھاگیاہے
اسکولوں،مساجداورپبلک مقامات پر بم دھماکے کرنے والے اورپولیس ورینجرزپر حملے کرنے والے طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردتو آزادگھوم رہے ہیں اورمسلسل اپنی کارروائیاں کررہے ہیں
طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے پولیس، رینجرز اوردیگراداروں کو
ایم کیوایم کے خلاف کارروائیوں پر لگادیاگیاہے۔ آپریشن کے نام پرصرف اورصرف ایم کیوایم کونشانہ بنایا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیمیں اورسول سوسائٹی ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف آوازاحتجاج بلندکریں۔رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی۔۔۔ 31 مارچ 2015ء
ملیر، شاہ فیصل کالونی اورنارتھ کراچی میں پولیس اورسرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے پانچ مزید کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکرلیا۔ شاہ فیصل کالونی میں پیراورمنگل کی درمیانی شب رینجرزنے یونٹ 108کے کارکن شارق کمال اورایک ہمدردصابرکوگرفتارکرلیا۔اسی طرح شاہ فیصل کالونی یونٹ 106کے کارکن عدنان کو بھی گزشتہ رات گرفتارکرلیا گیا ۔ملیرسے سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے یونٹ 99کے کارکن محمدعمررحمانی کوگرفتارکرلیا۔نارتھ کراچی کے علاقے سے یونٹ 137-A کے کارکن خلیق احمدکوبھی سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے گرفتارکرلیا۔ ان گرفتارشدگان کونامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے اور ان کے اہل خانہ کوکچھ نہیں بتایاجارہاہے کہ انہیں کہاں رکھاگیاہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملیر، شاہ فیصل کالونی اورنارتھ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں اسکولوں،مساجداورپبلک مقامات پر بم دھماکے کرنے والے اورپولیس وسرکاری اہلکار پربموں سے حملے کرنے والے طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردتو آزادگھوم رہے ہیں اورمسلسل اپنی کارروائیاں کررہے ہیں اوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے پولیس، دیگراداروں کوایم کیوایم کے خلاف کارروائیوں پر لگادیاگیاہے۔ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکیا جارہا ہے،انہیں گرفتاری کے بعد سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے ۔ایم کیوایم کے درجنوں کارکنان اور ذمہ داران آج بھی لاپتہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ طالبان اورکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے جس طرح ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کی اندھادھندگرفتاریاں کی جارہی ہیں اس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ آپریشن کے نام پرصرف اورصرف ایم کیوایم کونشانہ بنایا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورذمہ داروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بندکیاجائے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں اورسول سوسائٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کانوٹس لیں اور ان مظالم کے خلاف آوازاحتجاج بلندکریں۔ 

4/19/2024 6:11:09 AM