Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور جے یوآئی کے امیرمولانافضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ
Posted on: 3/29/2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور جے یوآئی کے امیرمولانافضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ
یمن اور سعودی عرب کے تنازعہ اور اس سے پیداہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
اگر دونوں ملکوں میں جنگ چھڑگئی تواس کادائرہ بڑھے گاجو عالمی امن کیلئے کسی طورپربھی مناسب نہیں ہوگا۔الطاف حسین
بہتریہی ہے کہ اس معاملے کوبات چیت سے حل کرایاجائے اور جنگ سے دور رہاجائے۔الطاف حسین
یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر آل پارٹیزکانفرنس ہونی چاہیے۔مولانافضل الرحمن
حکومت جوبھی فیصلہ کرے ساری سیاسی قیادت سے مشاورت کرکے فیصلہ کرے۔مولانافضل الرحمن
قائدتحریک الطاف حسین کا صورتحال پر مشاورت کیلئے اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی سے بھی متعددبار رابطہ،
تاہم رات گئے تک ان سے رابطہ نہ ہوسکا
لندن ۔۔۔ 29 مارچ 2015ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اور جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانافضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اورپاکستان کے موجودہ حالات خصوصاً یمن اور سعودی عرب کے تنازعہ اور اس سے پیداہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے اس تنازعہ سے پیداہونے والی صورتحال پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگر دونوں ملکوں میں جنگ چھڑگئی تواس کادائرہ بڑھے گاجو عالمی امن کیلئے کسی طورپربھی مناسب نہیں ہوگا۔بہتریہی ہے کہ اس معاملے کوبات چیت سے حل کرایاجائے اور جنگ سے دور رہاجائے۔ مولانافضل الرحمن نے جناب الطاف حسین کی بات سے اتفاق کیااور کہاکہ اس معاملے پر آل پارٹیزکانفرنس ہونی چاہیے اورحکومت جو بھی فیصلہ کرے ساری سیاسی قیادت سے مشاورت کرکے فیصلہ کرے۔ جناب الطا ف حسین نے مولانافضل الرحمن سے کہاکہ آپ اس معاملے میں جو فیصلہ کریں گے ایم کیوایم اس میں آپ کے ساتھ ہوگی۔دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے اس صورتحال پر مشاورت کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی سے بھی متعددباررابطہ کیاتاہم رات گئے تک ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔
10/13/2026 2:13:45 PM
ملک وقوم کادرد رکھنے والے اہل پاکستان خصوصاً، نئی نسل جین زی کے نام
...
11 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کا نفاذ کسی بھی طرح ملک کے مفاد
...
11 Oct 2026
صوبہ KPK میں گورنر راج یاایمرجنسی کانفاذ اور یمن میں پاکستانی فوج کو
...
10 Oct 2026
اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کر
...
10 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں
...
09 Oct 2026
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us