Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بحال کی جائے ، الطاف حسین


گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بحال کی جائے ، الطاف حسین
 Posted on: 3/29/2015
گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بحال کی جائے ، الطاف حسین
گلگت بلتستان کے عوام سیاسی ، معاشی اور حقوق سے محروم ہیں، الطاف حسین
گلگت بلتستان کے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے وہاں کے تمام تاریخی راستوں کو کھولاجائے، الطاف حسین
گلگت بلتستاں کوآزادکشمیر کی طرز پر اسٹیٹ سبجیکٹ رول کی سہولت دی جائے،الطاف حسین
گلگتی اور بلتستانی عوام گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں ووٹ کا حق دیا جائے ، الطاف حسین
ایم کیوایم، ملک کی واحد لبرل ، جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم ، گلگت بلتستان سمیت ملک بھرکے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے ہرسطح پر آواز بلند کرتی رہے گی، الطاف حسین
لندن۔۔۔29،مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بحال کی جائے اور اسے آزادکشمیر کی طرز پر اسٹیٹ سبجیکٹ رول کی سہولت دی جائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم، ملک کی واحد لبرل ، جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے جو ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ، ایم کیوایم ،ملک میں ایسے معاشرے کا قیام چاہتی ہے جہاں ہرشہری کو بلاامتیاز رنگ ونسل ، زبان ،قومیت، مسلک ، فقہ اور مذہب یکساں حقوق میسر ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج تک گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کو بحال نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث وہاں کے عوام سیاسی ، معاشی اور حقوق سے محروم ہیں ، حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی ، قانونی اور انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بحال کی جائے ، وہاں آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے ، گلگت بلتستان کے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے وہاں کے تمام تاریخی راستوں کو کھولاجائے اورعوام کو آزادکشمیر کی طرز پر اسٹیٹ سبجیکٹ رول کی سہولت دی جائے تاکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں آباد گلگتی اور بلتستانی عوام گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں ووٹ کا حق استعمال کرسکیں۔ جناب الطاف حسین نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ ایم کیوایم ، گلگت بلتستان سمیت ملک بھرکے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے ہرسطح پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔ 

4/26/2024 7:10:26 AM