Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیو ٹی وی کو پرانے نمبر پر بحال کر کے اسکے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے،الطاف حسین کاپیمرا سے مطالبہ


جیو ٹی وی کو پرانے نمبر پر بحال کر کے اسکے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے،الطاف حسین کاپیمرا سے مطالبہ
 Posted on: 3/28/2015
جیو ٹی وی کو پرانے نمبر پر بحال کر کے اسکے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے،الطاف حسین کاپیمرا سے مطالبہ
تمام چینلز کے ساتھ جوحسن سلوک کیا جارہا ہے وہی حسن سلوک جیوکے ساتھ بھی کیا جا ئے
میر خلیل الرحمن نے قیام پاکستان کی جدوجہداورپاکستان کے انفراسٹر کچر کیلئے جوکرداراداکیااس کوفراموش نہ کیاجائے
جنگ گروپ کے ساتھ زیادتی کرکے میرخلیل الرحمن کی روح کوتکلیف نہ دی جائے ،الطاف حسین 
لندن۔۔28مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قاائد جناب الطاف حسین نے پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ جیو ٹی وی کے خلاف بہت عرصہ سے زیادیتاں کرلی گئیں ہیں اس دوران ان کے سینکڑوں کارکنان کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بھوک اور پیاس میں مبتلا رہے ہیں لہٰذا جیو ٹی وی کو پرانے نمبر پر بحال کر کے اس کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نائن زیرو عزیز آباد میں کارکنان کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہتا ہوں کہ جیو کے خلاف ساری پابندیاں ختم کی جائیں اور تمام چینلز کے ساتھ جو حسن سلوک کیا جارہا ہے وہی حسن سلوک جیو کے ساتھ بھی کیا جائے اورجیو سے جو کوئی غلطی ہوگئی ہے اسے معاف کر دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن نے تحریک پاکستان کی جدوجہدمیں حصہ لیااورپاکستان کے ابتدائی ایام میں اس کے انفراسٹر کچر کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے، اس کو نہ بھولا جائے اورجنگ گروپ کے ساتھ زیادتی کرکے میرخلیل الرحمن کی روح کو تکلیف نہ دی جائے۔ 


12/9/2016 9:23:13 AM