Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آزادی صحافت کے غلط استعمال اور میڈیا ٹرائل کے خلاف ، ایم کیو ایم کا کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ


آزادی صحافت کے غلط استعمال اور میڈیا ٹرائل کے خلاف ، ایم کیو ایم کا کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 3/26/2015
آزادی صحافت کے غلط استعمال اور میڈیا ٹرائل کے خلاف ، ایم کیو ایم کا کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرے کے موقع زیب النساء اسٹریٹ ، اطراف کے تجارتی مراکز اور چوراہوں پر عوام کا سمندر ،تاجر برادری کی جانب سے جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے 
ایم کیو یم رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ،حق پرست سینیٹرز و اراکین قومی ،صوبائی اسمبلی ،دانشوروں ، قلمکاروں، خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں اورطالب علموں سمیت کارکنان و عوام کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت
ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل فی الفور بندکیا جائے اور جناب الطاف حسین کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے، احتجاجی مظاہرے کے شرکا ء کا ارباب اختیار سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔26مارچ2015ء
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام آزادی صحافت کے غلط استعمال اور ایم کیو ایم کے میڈیا ٹرائل پر صدر میں واقع نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر نصرت شوکت، کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار،سید حیدر عباس رضوی، عارف خان ایڈوکیٹ، عظیم فاروقی،آنسہ ممتاز انور ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان، حق پرست سینیٹر زتنویر الحق تھانوی،خوش بخت شجاعت،محترمہ نگہت مرزا حنا،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، دانشوروں ، قلمکاروں، خواتین ، بزرگوں ، بچوں ، نوجوانوں ،طالب علموں، تنظیمی شعبہ جات کے مرکزی و ذیلی ذمہ داران اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے نجی ٹی وی چینل کے غیر ذمہ دارانہ رویے کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔اس موقع پر شرکاء احتجاج نے اپنے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے جن پر سپوت گھٹیا خاندان۔۔۔مبشر لقمان، درباری صحافت نا منظور۔۔۔بازاری صحافت نامنظور،میڈیا رہو ۔۔۔عدالت نہ بنو،We Want Justice، Down With ARY،آزادئ اظہار یا شتر بے مہارسمیت دیگر نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین وقتا فوقتاً نجی ٹی چینل کے متعصب اینکر پرسن کے خلاف اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل فی الفور بند کیا جائے اور جناب الطاف حسین کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے متعصب اینکر پرسنزو تجزیہ نگاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع زیب النساء اسٹریٹ سے نجی ٹی وی چینل کے دفتر، اطراف میں قائم تجارتی مراکز اور چوراہوں پر عوام کا سمندر ، تاجر برادری کے جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے اور اطراف کی سڑکوں تک عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندرتھا۔

4/19/2024 4:04:35 AM