Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کودیوارسے لگایاجارہاہے اوراسکے خلاف زہر اگلا جارہاہے۔الطاف حسین


سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کودیوارسے لگایاجارہاہے اوراسکے خلاف زہر اگلا جارہاہے۔الطاف حسین
 Posted on: 3/25/2015
سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کودیوارسے لگایاجارہاہے اوراسکے خلاف زہر اگلا جارہاہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کروڑوں عوام کی نمائندگی کرنے والی ایک سچی عوامی جماعت ہے ،اسے اوچھے ہتھکنڈوں اورزہریلے پروپیگنڈوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا
ایم کیوایم میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے زیروٹولیرنس ہے، میں دہشت گردی کے خلاف ہوں اورعدم تشددپریقین رکھتا ہوں
عمران خان کوفراخدلانہ پیشکش کرتاہوں کہ وہ آئیں اورجمہوری اندازمیں ایم کیوایم کامقابلہ کریں
وقاص شا ہ شہید اورایم کیوایم کے دیگرشہیدکارکنوں کے ماورائے عدالت کی تحقیقات کرائی جائے ،قتل کے ذمہ دارافرادکوگرفتارکیاجائے
پہلے بلوچ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی تھیں اوراب سندھی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں
سندھیوں اورمہاجروں کو ان حالات سے سبق سیکھناچاہیے اورماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے آپس میں متحد ہوجانا چاہیے
رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی،حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتنظیمی شعبہ جات کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
لندن۔۔۔25،مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مختلف سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کودیوارسے لگایاجارہاہے اوراس کے خلاف زہر اگلا جارہاہے۔ایم کیوایم کروڑوں عوام کی نمائندگی کرنے والی ایک سچی عوامی جماعت ہے ،اسے اوچھے ہتھکنڈوں اورزہریلے پروپیگنڈوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی،حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتنظیمی شعبہ جات کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے اجلاس میں موجودہ حالات کے مختلف پہلوؤں پرتفصیلی روشنی ڈالی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب جب ایم کیوایم کی مقبولیت اوراس کا تنظیمی کام ملک میں پھیلاہے اس کوروکنے کیلئے سازشی ہتھکنڈے اختیارکئے گئے ہیں۔ اب بھی جبکہ ایم کیوایم کاپیغام کراچی سے نکل کرسندھ کے دیہی علاقوں،پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزادکشمیر، شمالی وقبائلی علاقہ جات میں پھیل رہاہے تواس کے خلاف سازشوں کاسلسلہ تیز ہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان صرف مراعات یافتہ طبقہ کانہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کابھی ہے اور ایم کیوایم واحد جماعت ہے جو جاگیرداروں اوروڈیروں کے شکنجے سے پاکستان کوآزادکرکے غریب ومتوسط طبقہ کوان کاپاکستان لوٹاناچاہتی ہے اسی لئے ایم کیوایم کومختلف سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اوراسے کمزورکرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں رائج فرسودہ نظام’’ اسٹیٹس کو‘‘ توڑنا چاہتی ہے اسی لئے وہ تمام قوتیں جوملک میں’’ اسٹیٹس کو‘‘برقراررکھناچاہتی ہیں وہ ایم کیوایم کوختم کرنے کے درپے ہیں۔ جولوگ یہ سوچتے ہیں کہ ظلم وجبر اور سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کوختم کیا جاسکتاہے تووہ یہ سمجھ لیں کہ ایم کیوایم کواللہ نے بنایاہے اوروہی اسے ختم کرسکتاہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں نے بارہاکہاہے اورآج پھرکہتاہوں کہ ایم کیوایم میں جرائم پیشہ عناصر کے لئے زیروٹولیرنس ہے، میں دہشت گردی کے خلاف ہوں اورعدم تشددپریقین رکھتا ہوں۔ ہم نے ماضی میں بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراکوتحریک سے خارج کیااورآج بھی جرائم پیشہ عناصرکیلئے ایم کیوایم میں کوئی گنجائش نہیں ہے، محض الزامات کی بنیادپرپوری ایم کیوایم کونشانہ بنانا سراسرزیادتی ہے ۔ انہوں نے سوال کیاکہ ایم کیوایم کے خلاف توکارروائی کی جارہی ہے لیکن دہشت گردی اور فرقہ وارانہ قتل وفسادات میں ملوث کالعدم تنظیموں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟انہوں نے عمران خان کی جانب سے کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف الیکشن لڑنے اوراسے شکست دینے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کوفراخدلانہ پیشکش کرتاہوں کہ وہ آئیں اور جمہوری اندازمیں ایم کیوایم کامقابلہ کریں۔جناب الطا ف حسین نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران ایم کیوایم کے جواں سال کارکن وقاص شاہ کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی اوروزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ وقاص شا ہ شہید اورایم کیوایم کے دیگرشہیدکارکنوں کے ماورائے عدالت کی تحقیقات کرائی جائے اورقتل کے ذمہ دارافراد کوگرفتار کیا جائے ۔ جناب الطا ف حسین نے اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں سندھی نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی بھی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بلوچ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی تھیں اوراب سندھی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھیوں اورمہاجروں کو ان حالات سے سبق سیکھناچاہیے اورماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ظلم کے خلاف آپس میں متحد ہوجانا چاہیے۔انہوں نے رابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی اور تمام تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داروں کواس کڑے اورآزمائش کے دورمیں ثابت قدمی اورجرات وہمت کامظاہرہ کرنے اورعزم حوصلے کے ساتھ تحریکی جدوجہدجاری رکھنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
وڈیو
 

12/9/2016 7:34:05 AM