Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان نے ایم کیوایم اور جناب الطا ف حسین کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ ایم کیوایم جیسی جمہوری اور پرامن جماعت پر کڑے اور مشکل وقت میں ایک کڑا وار ہے، ڈاکٹر فارو ق ستار


عمران خان نے ایم کیوایم اور جناب الطا ف حسین کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ ایم کیوایم جیسی جمہوری اور پرامن جماعت پر کڑے اور مشکل وقت میں ایک کڑا وار ہے، ڈاکٹر فارو ق ستار
 Posted on: 3/25/2015
عمران خان نے ایم کیوایم اور جناب الطا ف حسین کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ ایم کیوایم جیسی جمہوری اور پرامن جماعت پر کڑے اور مشکل وقت میں ایک کڑا وار ہے، ڈاکٹر فارو ق ستار 
ایم کیوایم ماضی میں بھی ایسے وار اور ہتھکنڈوں کا جواں مردی اور جموریت پسندی سے سامنا کرتی آئی ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
کراچی کے حوالے سے عمران خان کے ذہن میں جو خواب اور سنہری باتیں بھری ہیں وہ سب عوام کی طاقت کے سامنے ڈھیر ہوجائیں گی ، ڈاکٹر فاروق ستار 
عمران خان سیاست ، جمہوریت اور کسی بھی ادارے کو اپنی مداری پن کی سیاست میں نہیں بخش رہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار 
کراچی ۔۔۔25، مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کراچی پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا اور عمران خان سیاسی اختلافات کی بنیاد پر جو بیان دے رہے ہیں ان سے کراچی کے پڑھے لکھے باشعور عوام کو ہرگز بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا ہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ عمران خان کو الطاف حسین فوبیا ہوگیا ہے ، عمران خان نے ایم کیوایم اور جناب الطا ف حسین کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ ایم کیوایم جیسی جمہوری اور پرامن جماعت پر کڑے اور مشکل وقت میں ایک کڑا وار ہے لیکن ایم کیوایم ماضی میں بھی ایسے وار اور ہتھکنڈوں کا جواں مردی اور جموریت پسندی سے سامنا کرتی آئی ہے اور انشاء اللہ کراچی کے حوالے سے عمران خان کے ذہن میں جو خواب اور سنہری باتیں بھری ہیں وہ سب عوام کی طاقت کے سامنے ڈھیر ہوجائیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے گزشتہ الیکشن میں بھی طالبان کے ذریعے ایم کیوایم کی مشقیں کسنے کی کوشش کی اور ماضی کے الیکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان طالبان کے ذریعے بھی کراچی کے عوام کو ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دور نہیں رکھ سکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان طالبان کی زبان بول رہے ہیں اور سیاست ، جمہوریت اور کسی بھی ادارے کو اپنی مداری پن کی سیاست میں نہیں بخش رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان سیاست میں اندھے ، گونگے اور بہرے پن کا مظاہرہ کررہے ہیں اوراپنی سیاسی قبر خود ہی کھود رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کروڑوں عوام کے نمائندہ قائد ہے اوران کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا اور انہیں ہی مورد الزام ٹہرا کر عمران خان کی سیاست میں اخلاقی حدود پامال کرنے کا ثبوت ہے ۔۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم ہے اور اس کے قائد جناب الطاف حسین ہیں اور کوئی بھی طالع آزماء مشکل اور کڑے حالات میں ایم کیوایم اور عوام کے جمہوری رشتے کو اچانک سبوتاژ نہیں کرسکتا ہے اور ایسا سوچنے والے بھی احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور عمران خان سے ایسا کروانے والے عمران خان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں سیاست میں مفاہمت کے تمام راستے ترک ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے جملے اور الفاظ سیاست اور جمہوریت کی کھلی نفی ہیں اور کوئی بھی ذی شعور شخص عمران خان کے الزامات کو موجودہ حالات میں درست قرار نہیں دے سکتا اور یہ وقت ثابت کردے گا کہ عمران خان جس گھمنڈا اور غرور میں مبتلا ہیں اسے پیدا کرنے والے ہی جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے عوام کو زندہ لاشیں کہنا اہل کراچی کی توہین ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کراچی میں جو کچھ ہورہا ہے وہ عمران خان کی ایماء پر ہورہ اہے اور عمران خان کراچی پر حکمرانی کی ہوس میں اندھ ہوچکے ہیں ۔
وڈیو
 

4/20/2024 5:16:49 AM