Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینٹرل ایگزیکٹو کونسل، ایم کیوایم کاآئین تشکیل دے گی اور موجودہ آئین میں ترمیم بھی کرسکے گی، الطاف حسین


سینٹرل ایگزیکٹو کونسل، ایم کیوایم کاآئین تشکیل دے گی اور موجودہ آئین میں ترمیم بھی کرسکے گی، الطاف حسین
 Posted on: 3/22/2015
 ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ازسرنو تشکیل دیدی گئی
قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا
رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کی باہمی مشاورت سے سی ای سی میں نئے اراکین شمولیت
 سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ملک بھرمیں تنظیمی امور کو بہتر بنانے کیلئے رابطہ کمیٹی کو اپنی سفارشات پیش کرے گی، الطاف حسین
سینٹرل ایگزیکٹو کونسل، ایم کیوایم کاآئین تشکیل دے گی اور موجودہ آئین میں ترمیم بھی کرسکے گی، الطاف حسین
سی ای سی کے ارکان کو غیرتنظیمی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معطلی یا اخراج کی سفارش کا اختیاربھی ہوگا، الطاف حسین
37 سال کے دوران تحریک آگ اور خون کے دریاؤں اور آزمائشوں سے گزرتی رہی،الطاف حسین
خوف اور جبرکا کوئی بھی ہتھکنڈہ ایم کیوایم کے ذمہ داران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا، الطاف حسین
لندن۔۔۔22، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اعلان کیا ہے کہ ایم کیوایم کی سابقہ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کومزید فعال اور مؤثر بنانے کیلئے اس کی از سرنوتشکیل دیدی گئی ہے اوررابطہ کمیٹی نے باہمی مشاورت کے بعد سی ای سی میں نئے اراکین کو شامل کرلیا ہے۔ 
یہ اعلان جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حق پرستانہ جدوجہد کے 37 سال کے دوران تحریک آگ اور خون کے دریاؤں اور آزمائشوں سے گزرتی رہی ہے، اس دوران ہزاروں پرعزم اور بہادر ساتھی ان آزمائشوں کا سامنا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، میں ان تمام شہداء کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ماضی میں جب تحریک پر آزمائش کے مراحل آئے توبہت سے مرکزی ذمہ داران، شعبہ جات اور سیکٹرز کے چند ارکان حالات کے جبروستم سے گھبراکر خاموش ہوگئے، بددل ہوگئے یا وہ اسٹیبلشمنٹ کے بیان کردہ طورطریقے پر چل کر یہ سمجھنے لگے کہ شائد اس طرح قوم کو بچالیا جائے گا لیکن آج وہ سب ا س نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان سے جھوٹ بولا گیا اور انہیں دھوکہ دیا گیاتھا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستی کی تحریک پر اس کے بعد بھی امتحانات آتے رہے اور حالیہ دنوں میں جب تحریک کوکٹھن آزمائش کا سامنا کرنا پڑا تو انہی رابطہ کمیٹی کے ارکان، شعبہ جات کے ذمہ دارن اور سیکٹرز ویونٹوں کے ساتھیوں نے ہمت وبہادری کے ساتھ حالات کاسامنا کیا اور ڈٹے رہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کٹھن آزمائشوں اور حالات کے جبر کا سامنا کرتے کرتے ایم کیوایم کے ذمہ داران کے دلوں سے خوف کا عنصر ختم ہوچکا ہے لہٰذا اب تمام قوتوں کو جان لینا چاہیے کہ خوف اور جبرکا کوئی بھی ہتھکنڈہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، شعبہ جات کے ذمہ داران،بزرگ، خواتین اور نوجوان ساتھیوں کو نہ تو خوف زدہ کرسکتا ہے اورنہ ہی انہیں راہ حق پر چلنے سے باز رکھ سکتا ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کل تک ایم کیوایم مخالف عناصر ٹی وی چینل پر خوش ہورہے تھے کہ اب ایم کیوایم ختم ہوگئی لیکن آج وہ ایم کیوایم کے کارکنان کا جوش وخروش دیکھ لیں تو ان کے گھروں پر صف ماتم بچھ جائے گی جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے تنظیمی کام کو ملک بھر میں پھیلانے کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کو مزید فعال  اورمؤثر بنانے کیلئے سی ای سی میں ایم کیوایم کے سینئر ارکان کو شامل کیا گیا ہے جوآج ہی سے تنظیمی کام شروع کردیں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان کراچی کے 26 سیکٹروں کے ساتھ ساتھ نہ صرف سندھ بلکہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیرسمیت ملک بھر کے تنظیمی معاملات کو دیکھیں گے اور ملک بھرمیں تنظیمی امور کو بہتر بنانے کیلئے رابطہ کمیٹی کو اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی حیثیت ایم کیوایم کی پارلیمنٹ کی سی ہوگی جس کے ارکان بااختیار ہوں گے، یہ کونسل ایم کیوایم کاآئین تشکیل دے گی اورایم کیوایم کے موجودہ آئین میں ترمیم بھی کرسکے گی اور انہیں غیرتنظیمی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معطلی یا اخراج کی سفارش کرنے کا اختیاربھی ہوگا۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کی باہمی مشاورت سے ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے نئے ارکان کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اور کارکنوں کو سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی ازسرنوتشکیل پر دلی مبارکباد بھی پیش کی۔


4/25/2024 3:44:33 PM