Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی پرمشتمل وفدنے عباسی شہیداسپتال جاکرنارتھ ناظم آبادمیں رینجرز موبائل پرخودکش حملے کی زخمیوں کی عیادت کی اورجائے وقوعہ کادورہ کیا


حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی پرمشتمل وفدنے عباسی شہیداسپتال جاکرنارتھ ناظم آبادمیں رینجرز موبائل پرخودکش حملے کی زخمیوں کی عیادت کی اورجائے وقوعہ کادورہ کیا
 Posted on: 3/20/2015
حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی پرمشتمل وفدنے عباسی شہیداسپتال جاکرنارتھ ناظم آبادمیں رینجرز موبائل پرخودکش حملے کی زخمیوں کی عیادت کی اورجائے وقوعہ کادورہ کیا
ارکان اسمبلی نے قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اوران کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکی
ارکان اسمبلی کاجائے وقوعہ بھی دورہ ،امدادی کاموں تیزی سے جاری رکھنے کے لئے لائٹس اوردیگرانتظامات کروائے 
کراچی:۔۔۔20،مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ریحان ہاشمی اورجمال احمد،ندیم راضی ،ریحان ظفراوروسیم قریشی پرمشتمل نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادبلاک جے میں رینجرزکی موبائل پرخودکش بم حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورعباسی شہید اسپتال جاکردھماکے کے زخمیوں کی عیادت اورقائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر انہوں نے زخمیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے انہیں علاج ومعالجے کی سہولیات کاجائزہ لیااوران کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعابھی کی ۔قبل ازیں ارکان اسمبلی نے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پرنارتھ ناظم آبادبلاک جے میں جائے وقوعہ کادورہ کیااور واقعے تفصیلات معلوم کیں۔اس موقع پرانہوں نے امدادی کاموں کوتیزی سے جاری رکھنے کے لئے اپنی نگرانی میں جائے وقوعہ پرلائٹس اوردیگرکاانتظامات کروائے۔

12/11/2016 5:52:49 AM