Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریکی جدوجہد میں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے پہلے شہید سے لیکر وقاص علی شاہ شہید تک ایک ایک شہید کو جناب الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت


تحریکی جدوجہد میں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے پہلے شہید سے لیکر وقاص علی شاہ شہید تک ایک ایک شہید  کو جناب الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
 Posted on: 3/18/2015
تحریکی جدوجہد میں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے پہلے شہید سے لیکر وقاص علی شاہ شہید تک ایک ایک شہید 
کو جناب الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت 
کراچی ۔۔۔18، مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کی تحریکی جدوجہد میں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے پہلے شہید سے لیکر وقاص علی شاہ شہید تک ایک ایک شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ جناح گراؤنڈ عزیز آباد سمیت ملک بھر کے 39مقامات پر یوم تاسیس کے اجتماعات سے بیک وقت خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ شہداء کا لہو تحریک کو حرارت ، ہمت ، حوصلہ ، بہادری دیتا ہے اور کارکنان دوبارہ کھڑے ہوجاتے ہیں اور شہیدوں کے ہاتھ سے گرتے ہوئے جھنڈے کو اپنے ہاتھ میں سنبھال لیتے ہیں ، ان شہیدوں کو میں دل کی گہرائیوں سے ان کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہاکہ آپ کو معلوم ہے کہ 11مارچ کو ایک شاعر ، مقرر ، خوبصورت کمپیوئر وقاص علی شاہ جو بہترین کمپیئر کے فرائض انجام دیتا تھا آج ہم میں نہیں ہے ۔ 11مارچ کو نائن زیرو پر چھاپہ کے دوران ملیر میں اسے خبر ناشتے سے پہلے ہی ملی وہ کپڑے بدل کر جانے لگا تو بھائی نے پوچھا کہاں جارہے ہو تو کہا نائن زیر و جارہا ہوں اور ملیر سے سیدھا نائن زیر وپہنچا اور ساتھیوں میں شامل ہوگیا تو خواتین بھی بڑی تعداد میں آگئی تھی ایک جگہ رینجرز کے سپاہی خواتین کو بٹوں سے زدوکوب کررہے تھے تو وقاص علی شاہ نے کہا کہ آپ خواتین کو نہیں مارو ، آپ مرد ہو ، آپ کے پاس رائفیلں ہیں آپ کو شرم آنی چاہئے کہ آپ ان کمزور خواتین پر ہاتھ اٹھا رہے ہیں بس یہ سننا تھا کہ انہیں شہید کردیا گیا ان کی شہادت کی ہم تحقیقات کررہے ہیں اور انشاء اللہ پہنچ جائیں گے کہ کس نے وقاص علی شاہ کو مارا ہے اور فیصلہ بارگاہِ الہیٰ میں چھوڑ دیں گے ۔ 

12/10/2016 2:57:17 AM