Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم صولت مرزا کے وڈیو بیان میں لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتی ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


ایم کیوایم صولت مرزا کے وڈیو بیان میں لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتی ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 3/19/2015
ایم کیوایم صولت مرزا کے وڈیو بیان میں لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتی ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ڈیتیھ سیل میں ریکارڈ کیاگیاصولت مرزا کاوڈیوبیان ایم کیوایم کے خلاف جاری گھناؤنے میڈیا ٹرائل کا تسلسل ہے
یہ وڈیوپیغام پاکستان کی تاریخ کی ایک انوکھی مثال ہے ، آج تک ڈیتھ سیل سے کسی بھی قیدی کاوڈیوبیان ٹی وی چینل پرنشر نہیں کیا گیا
صولت مرزاسے وڈیوبیان میں جوکچھ کہلوایا گیاہے اگریہ سب کچھ درست اورحقیقت ہوتاتوکیس کی تفتیش اورنچلی عدالت، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ہونے والی عدالتی کارروائی میں یہ باتیں ضرور بیان کی جاتیں
اگر یہ عمل قانون کے مطابق درست اورجائز ہے توپھر سزائے موت پانے والے درجنوں قیدیوں کے اسطرح کے بیانات ٹی وی پر کیوں نشر نہیں کیے گئے ؟
اس وڈیوبیان کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام کوایم کیوایم کے خلاف ورغلانے کی جوگھناؤنی سازشکی ہے وہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔18، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ صولت مرزا کا ڈیتھ سیل سے جو وڈیو بیان جاری کروایا گیا ہے،ایم کیوایم اس میں لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اس کو ایم کیوایم کے خلاف جاری گھناؤنے میڈیا ٹرائل کا تسلسل قراردیتی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صولت مرزا گزشتہ 17 سال سے جیل میں اسیر ہیں ، ایسے فرد کو جو سزائے موت کے فیصلے کے بعد شدید ذہنی کرب واذیت اور دباؤ کا شکار ہو،اس کے وڈیوبیان سے صاف ظاہرہوتاہے کہ اسے سزاکی معافی یامؤخرکرنے کی لالچ دے کر ایم کیوایم کے خلاف طے شدہ بیان پڑھنے پر مجبور کیا گیا تاکہ ایم کیوایم کو دنیابھرمیں بدنام کیاجائے اوراسکے خلاف مذموم مقاصد حاصل کیے جاسکیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈیتھ سیل سے صولت مرزا کا وڈیوبیان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی تاریخ میں انوکھی مثال ہے اور یہ آئینی وقانونی ماہرین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کسی قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعدصرف اسکے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی جاتی ہے اس کے علاوہ اس سے کسی کوملنے نہیں دیاجاتااورمیڈیاپربھی یہ خبریں آچکی ہیں کہ صولت مرزاکے ڈیتھ سیل کومکمل طورپر seal کردیاگیا ہے ۔پھر صولت مرزا کا بیان کس طرح ریکارڈ کیا گیا،عوام اس کے پس پردہ مقاصدکواچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کامقصد ایم کیوایم کوبدنام کرناہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کے عوام اورتمام آئینی وقانونی ماہرین یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ وڈیوپیغام پاکستان کی تاریخ کی ایک انوکھی مثال ہے کیونکہ آج تک ڈیتھ سیل سے کسی بھی قیدی کاوڈیوبیان ٹی وی چینل پرنشر نہیں کیا گیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر یہ عمل قانون کے مطابق درست اورجائز ہے اورایساکرناواقعی قوم کے مفادمیں ہے توپھرہمارا سوال یہ ہے کہ جی ایچ کیو پر حملہ اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کی سازش میں سزائے موت پانے والے ڈاکٹر عثمان اور سزائے موت پانے والے درجنوں قیدیوں کے اس طرح کے بیانات ٹی وی پر کیوں نشر نہیں کیے گئے ؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صولت مرزاسے وڈیوبیان میں جوکچھ کہلوایا گیاہے اگریہ سب کچھ درست اورحقیقت ہوتاتوکیس کی تفتیش اورنچلی عدالت ،ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ میں ہونے والی عدالتی کارروائی میں یہ باتیں ضرور بیان کی جاتیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم لاکھوں کروڑوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت ہے اور ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کرنا اور مذموم مقاصد کے تحت اس پر بہتان تراشی کرنا عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات پرکامل یقین ہے کہ سازشی عناصر نے اس وڈیوبیان کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام کوایم کیوایم کے خلاف ورغلانے کی جوگھناؤنی سازش کی ہے وہ سازش کامیاب نہیں ہوگی اورایک حق پرست تحریک کے خلاف اس قسم کی گھناؤنی سازش کرنے والے عناصر ماضی کی طرح ناکام ونامراد ہوں گے۔

4/25/2024 4:14:40 PM