Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیرا ہتمام این اے 240، پی ایس91 اور پی ایس 92 کی انتخابی مہم کیلئے بلدیہ ٹاؤن اور پاک کالونی میں الیکشن دفاتر کا افتتاح کردیا گیا


ایم کیوایم کے زیرا ہتمام این اے 240، پی ایس91 اور پی ایس 92 کی انتخابی مہم کیلئے بلدیہ ٹاؤن اور پاک کالونی میں الیکشن دفاتر کا افتتاح کردیا گیا
 Posted on: 4/16/2013
ایم کیوایم کے زیرا ہتمام این اے 240، پی ایس91 اور پی ایس 92 کی انتخابی مہم کیلئے بلدیہ ٹاؤن اور پاک کالونی میں الیکشن دفاتر کا افتتاح کردیا گیا 
عوام جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے محافظ امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ نہ دیں، خواجہ سہیل منصور، حنیف شیخ اور عبدا لحسیب
الیکشن دفاتر کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ بڑے عوامی اجتماعات سے حق پرست امیدواران کا خطاب
کراچی :۔۔۔16، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عام انتخابات 2013ء کے سلسلے میں انتخابی مہم جاری ہے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز NA-240، PS-91اور PS-92کی انتخابی مہم کیلئے پاک کالونی اور بلدیہ ٹاؤن میں ایم کیوایم کے الیکشن دفاتر کا افتتاح کیا گیا ۔ الیکشن دفاتر کا افتتاح این اے 240کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے حق پرست امیدوار خواجہ سہیل منصور ، PS-91سے حنیف شیخ اور PS-92کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے حق پرست امیدوار عبد الحسیب نے کیا ۔الیکشن دفاتر کے افتتاح کے سلسلے میں پاک کالونی میں کمال پیٹرولیم بڑا بورڈ اور بلدیہ ٹاؤن نمبر3نزد اکبر گراؤنڈپربڑے عوامی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں پٹنی، دہلی ، گھانچی ، کچھی ، بلوچ ، کیمل ، پور ، بنگلوری ، عرب ، پیرزادہ برادریوں اور مختلف قومیتوں کے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور انتخابات میں اپنے حلقہ انتخاب سے حق پرست امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں عام انتخابات میں بھر پور طریقے سے کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔الیکشن دفاتر کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست امیدواران خواجہ سہیل منصور ، حنیف شیخ اور عبد الحسیب نے کہا کہ 11مئی 2013ء کو ہونے والا الیکشن ملک کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے اور اس الیکشن میں اگر عوام اپنی اور ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں تو ایسے امیدواروں کا انتخاب کریں جو غریب و متوسط طبقے سے نہ صرف تعلق رکھتے ہوں بلکہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ بھی رکھتے ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کی موجودہ نازک ترین صورتحال اسی وجہ سے ہے کہ عوام ماضی کے عام انتخابات میں ایسے امیدواروں کا انتخاب کرتے آئے ہیں جو جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ ، سرمایہ دارانہ نظام کے محافظ ہیں اوروہ ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی مظلوم قومیتوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کی فکر کرنے کے بجائے اپنی اور اپنے خاندان کے مفادات اور مراعات میں اضافے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے مسائل کا حل صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ہی ممکن ہے کیونکہ ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے منتخب ایوانوں میں غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے افراد کو جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے درمیان پہنچا کر ملک میں نظام کی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ حق پرست امیدواران خواجہ سہیل منصور ، حنیف شیخ اور عبد الحسیب نے عوامی اجتماعات کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 11مئی 2013ء کے الیکشن میں حق پرست امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور پتنگ کے انتخابی نشان پر ہی اپنے قیمتی ووٹ کی مہر ثبت کریں ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین ، ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن اور پاک کالونی سیکٹر کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے ۔


5/5/2024 8:05:20 AM