Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نارتھ ناظم آباد بلاک میں نجی اسکول پر دہشت گردوں کے کریکر حملہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


نارتھ ناظم آباد بلاک میں نجی اسکول پر دہشت گردوں کے کریکر حملہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 3/18/2015
نارتھ ناظم آباد بلاک میں نجی اسکول پر دہشت گردوں کے کریکر حملہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
شہر میں اس سے قبل بھی نجی اسکولو ں کو کریکر سے حملے بم سے کرکے نشانہ بنایاجاتا رہا ہے، رابطہ کمیٹی 
تعلیمی اداروں پر حملے کرکے علم سے دور رکھنے کی ناپاک کوششیں کرنے والے دہشت گردوں کا سخت محاسبہ کرکے عبرتناک سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی 
نجی اسکولوں پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیاجاتاتو وہ آج اپنی ایک اور مذموم کارروائی میں کامیاب نہیں ہوتے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے نجی اسکول کا دورہ کیا اور عملے سے کریکر پھینکے جانے کی تفصیلات معلوم کیں
کراچی ۔۔۔18، مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آباد بلاک Bمیں نجی اسکول پر دہشت گردوں کے کریکر حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں اسکولوں پر حملہ کرنے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں اس سے قبل بھی نجی اسکولو ں کو کریکر سے حملے بم سے کرکے نشانہ بنایاجاتا رہا ہے لیکن آج تک ان میں ملوث کسی بھی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردوں کا شہر میں نجی اسکولوں کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنانا اس بات کاثبوت ہے کہ دہشت گرد اپنے آپ کو قانون سے ماورا تصور کرتے ہیں اور بلاخوف و خطر تعلیمی اداروں پر حملے کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر نجی اسکولوں پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیاجاتا اور ان کی گرفتاریاں کی جاتی تو آج نارتھ ناظم آباد بلاک Bمیں نجی اسکول پرکریکر حملہ کا افسوسناک واقعہ نہ ہوتا اور دہشت گرد اپنی علم دشمن کارروائیوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک Bمیں واقع نجی اسکول پر کریکر حملہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور تعلیمی اداروں پر حملے کرکے علم سے دور رکھنے کی ناپاک کوششیں کرنے والے دہشت گردوں کا سخت محاسبہ کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ 
دریں اثناء حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے نجی اسکول پر کریکر حملہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اس عملے سے کریکر دھماکہ کی تفصیلات معلوم کیں ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ دارا ن و کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رؤف صدیقی نے دورے کے موقع پر اسکول پر کریکر بم حملے کو علم دشمن عناصر کی بد ترین کارروائی قرار دیتے ہوئے انہیں فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔ 
English Viewers

4/19/2024 5:12:22 PM