Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا اسے پورے ملک میں انتخابات کرانے ہیں یا صرف پنجاب میں۔ الطاف حسین


الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا اسے پورے ملک میں انتخابات کرانے ہیں یا صرف پنجاب میں۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/16/2013
الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا اسے پورے ملک میں انتخابات کرانے ہیں یا صرف پنجاب میں۔ الطاف حسین
موجودہ سنگین صورتحال کا کوئی مثبت حل نہ نکالا گیا تو پاکستان صرف پنجاب تک محدود ہو کر رہ جائے گا
پہلے امن و امان کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جاتے اور پھر الیکشن کرانے چاہئے تھا
ثناء اللہ زہری کے قافلے پر بم حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
لندن۔16،اپریل 2013ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی صدر سردار ثناء اللہ زہری کے قافلے پربم سے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس افسوسناک واقعہ میں ثناء اللہ زہری کے بیٹے ،بھائی اور بھتیجے کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ پر ہرذی شعور اور محب وطن پاکستانی غم زدہ ہے۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہونا تویہ چاہئے تھا کہ ملک میں امن وا مان کی مخدوش صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پہلے امن و امان کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جاتے اور پھر الیکشن کا انعقاد کرایاجاتاکیونکہ الیکشن کے نام پر پورے ملک میں بیگناہوں کی جانیں ضائع کرانے سے نہ تو الیکشن کے مقاصد حاصل ہو سکیں گے اور نہ ہی جمہوریت کو اس سے کوئی فائدہ پہنچے گا۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ اس بات سے سبھی واقف ہیں کہ مذہبی دہشت گرداور ان کے سربراہان کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ اس الیکشن کو نہیں مانتے اور کسی بھی صورت میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے تمام صوبوں میں سے صرف پنجاب میں الیکشن مہم جاری ہے جبکہ باقی صوبوں میں الیکشن کا عمل جاری رکھنا ناممکن ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا اسے پورے پاکستان میں انتخابات کرانے ہیں یا صرف پنجاب میں ۔
جناب الطاف حسین نے اارباب اختیار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا باقی ماندہ ملک کو تقسیم در تقسیم کرنے کے عمل سے گریزکیا جائے۔ اگر موجودہ سنگین صورتحال کا کوئی مثبت اور ٹھوس حل نہ نکالا گیا تو پاکستان صرف پنجاب تک محدودہوکر رہ جائے گا اور باقی صوبے اپنی اپنی سوچ کے مطابق اپنی اپنی راہ متعین کرنے پر مجبور ہوں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں گذشتہ 5،برسوں سے ملک کی سلامتی کے خلاف دہشت گردوں کی کارروائیوں اور ان کے نتائج کی نشاندہی کرتا آرہاہوں لیکن یہ بد قسمتی سے میری باتوں پرتوجہ دینے کے بجائے میرے خدشات اور انکشافات کا مذاق اڑیا گیا لیکن دہشت گردی کے موجودہ واقعات نے میرے خدشات اور انکشافات کی تصدیق کردی ہے۔ 
جناب الطاف حسین نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے ساتھی آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔

5/4/2024 6:34:36 AM