Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہدکرنے والی واحد سچی حق پرست تحریک ہے ۔الطاف حسین


ایم کیوایم ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہدکرنے والی واحد سچی حق پرست تحریک ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 3/18/2015
ایم کیوایم ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہدکرنے والی واحد سچی حق پرست تحریک ہے ۔الطاف حسین
31برسوں میں ایم کیوایم نے جتنی کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ تحریک کے شہیدوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہیں
حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں لیکن ثابت قدمی اورمستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہدجاری رکھیں
ایم کیوایم کے 31ویں یوم تاسیس کے موقع پرکارکنوں اورعوام کے نام قائدتحریک الطاف حسین کاپیغام 
لندن ۔۔۔17، مارچ2015ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم صرف مہاجروں کے لئے ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے والی واحد سچی حق پرست تحریک ہے ۔ایم کیوایم کے 31ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم18مارچ 1984ء کووجودمیں آئی اوریہ وہ واحدعوامی تحریک ہے جسے کراچی یونیورسٹی میں قائم ہونے والی طلبہ تنظیم ’’ آل پاکستان مہاجرا سٹوڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘نے جنم دیا۔ اس تحریک نے اپنے قیام سے پہلے اورابتدائی ایام سے ہی طرح طرح کی آزمائشوں اورکٹھن حالات کاسامنا پڑالیکن تحریک کے پرعزم، وفاشعار، جانبازاورجانثارکارکنوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیالیکن تحریک کاسفررکنے نہیں دیا۔ ان 31برسوں میں ایم کیوایم نے جتنی بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ تحریک کے شہیدوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہیں۔جناب الطاف حسین نے تحریک کے شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااور تحریک کے قافلے میں شامل تمام ساتھیوں، ماؤں، بہنوں،بزرگوں اورقوم کے ایک ایک فردکویوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اوران سے کہاکہ حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں لیکن ثابت قدمی اورمستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہدجاری رکھیں، انشاء اللہ ہماری تحریک ایک دن منزل مقصودپرپہنچے گی۔ 

4/26/2024 7:17:25 AM