Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی شاندارکامیابی پرالطاف حسین کی پاکستان ٹیم ،آفیشلزاورپوری قوم کوزبردست مبارکباد


پاکستان کی شاندارکامیابی پرالطاف حسین کی پاکستان ٹیم ،آفیشلزاورپوری قوم کوزبردست مبارکباد
 Posted on: 3/15/2015
پاکستان کی شاندارکامیابی پرالطاف حسین کی پاکستان ٹیم ،آفیشلزاورپوری قوم کوزبردست مبارکباد
اسی طرح ٹیم ورک کامظاہرہ کیا گیاتو پاکستانی ٹیم آئندہ بھی کامیابی سے ہمکنارہوگی، الطاف حسین
عوام قومی ٹیم کی فتح کا جشن مناتے وقت مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر حملوں کو ذہن میں رکھے، الطاف حسین
قوم، بے گناہ مسیحی برادری کے دکھ کو سامنے رکھیں اور اپنی دعاؤں میں انہیں بھی شریک رکھیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔15، مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی شاندارکامیابی پر پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑیوں ،آفیشلزاورپوری قوم کوزبردست مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آج کے اس اہم میچ میں پاکستان ٹیم کے باؤلرز، بیٹسمینوں اورتمام کھلاڑیوں نے شاندارکھیل کامظاہرہ کیاجس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے آج جس طرح ٹیم ورک کامظاہرہ کیاہے اگرآئندہ مقابلوں میں بھی اسی طرح ٹیم ورک کامظاہرہ کیاتوانشاء اللہ پاکستان ٹیم مستقبل میں ہونے والے تمام مقابلوں میں بھی کامیابی سے ہمکنارہوگی۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ورلڈکپ میں فتح وکامرانی سے ہمکنارفرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستانی عوام سے کہاکہ وہ قومی ٹیم کی فتح کا جشن مناتے وقت یہ ذہن میں ضرور رکھیں کہ آج صبح ہی دہشت گردوں نے مسیحی برادری کی دو عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد بے گناہ مسیحی افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، ہمیں چاہیے کہ ہم ان بے گناہ مسیحی برادری کے دکھ کو سامنے رکھیں اور اپنی دعاؤں میں انہیں بھی شریک رکھیں۔

12/7/2016 9:58:43 PM