Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان کوایم کیوایم فوبیاہوگیاہے ،تحریک انصاف کوایسے شخص سے چھٹکارہ حاصل کرلینا چاہیے جو ذہنی دیوالیہ پن کاشکارہو۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


عمران خان کوایم کیوایم فوبیاہوگیاہے ،تحریک انصاف کوایسے شخص سے چھٹکارہ حاصل کرلینا چاہیے جو ذہنی دیوالیہ پن کاشکارہو۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 3/12/2015
عمران خان کوایم کیوایم فوبیاہوگیاہے ،تحریک انصاف کوایسے شخص سے چھٹکارہ حاصل کرلینا چاہیے جو ذہنی دیوالیہ پن کاشکارہو۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
زہرہ شاہدکی صاحبزادی نے سوشل میڈیاپریہ کہہ دیاہے کہ انکی والدہ کاقتل عمران خان نے کرایاہے۔رابطہ کمیٹی 
عمران خان نے خود پی ٹی وی پرحملہ کرایا، سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کروائیں ، پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کروایا
عمران خان نے خودپولیس پارٹی پر حملہ کیااورگرفتارشدگان کوپولیس کی حراست سے چھڑوا کر اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پناہ دی،ٹی وی چینل کے ہیڈآفس پر حملہ کروایا
عمران خان نے خودپولیس افسران کو اپنے ہاتھوں سے گولی مارنے اورپھانسی دینے کی کھلی دھمکیاں دیں اوراپنے کارکنوں کو پولیس ، پارلیمنٹ ہاؤس اورسرکاری عمارتوں پر حملے پر اکسایا 
عمران خان کراچی کے لوگوں کوتوجھوٹے مقدمات میں سزائیں دلوانے کیلئے فوجی عدالتیں قائم کرنے کامطالبہ کرتے ہیں لیکن طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتیں قائم کرنے کی مخالفت کرتے ہیں
عمران خان حقیقی دہشت گردوں کی دوسری شکل ہیں جواسٹیبلشمنٹ کے کاندھوں پر سوارکرکراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کے ناپاک خواب دیکھ رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ 12 مارچ 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم پرلگائے گئے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کوایم کیوایم فوبیوہوگیاہے اورتحریک انصاف کوایسے شخص سے چھٹکارہ حاصل کرلینا چاہیے جو ذہنی دیوالیہ پن کاشکارہو۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان زہرہ شاہدکے قتل کاالزام ایم کیوایم پر لگاتے ہیں جبکہ خود زہرہ شاہدکی صاحبزادی نے سوشل میڈیاپریہ کہہ دیاہے کہ ان کی والدہ زہرہ شاہدکاقتل عمران خان نے کرایاہے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ زہرہ شاہدکی صاحبزادی کے بیان کی روشنی میں زہرہ شاہد کے قتل کامقدمہ عمران خان پر قائم کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دوسروں پر دہشت گردی کاالزام لگانے والے عمران خان نے خوددھرنے کے دوران پی ٹی وی پرحملہ کرایا، سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کروائیں ، پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کروایا، عمران خان نے خودپولیس پارٹی پر حملہ کیااورگرفتارشدگان کوپولیس کی حراست سے چھڑوا کر اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پناہ دی،ٹی وی چینل کے ہیڈآفس پر حملہ کروایا۔عمران خان نے دھرنے کے دوران خودپولیس افسران کو اپنے ہاتھوں 
سے گولی مارنے اورپھانسی دینے کی کھلی دھمکیاں دیں اوراپنے کارکنوں کوپولیس،پارلیمنٹ ہاؤس اورسرکاری عمارتوں پر حملے پر اکسایا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان کراچی کے لوگوں کوتوجھوٹے مقدمات میں سزائیں دلوانے کیلئے فوجی عدالتیں قائم کرنے کامطالبہ کرتے ہیں جبکہ وہ طالبان دہشت گرد جنہوں نے ریاست پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑرکھی ہے، جو مسلح افواج اور عام پاکستانیوں کو 
دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ، جنہوں نے پشاورکے آرمی پبلک اسکول میں ڈیڑھ سومعصوم طلبہ کوشہیدکردیاعمران خان ان طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتیں قائم کرنے کی مخالفت کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں طالبان کادفترقائم کرنا چاہتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دراصل عمران خان حقیقی دہشت گردوں کی دوسری شکل ہیں جواسٹیبلشمنٹ کے کاندھوں پر سوارکرکراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کے ناپاک خواب دیکھ رہے ہیں جوکراچی کے عوام کبھی پورانہیں ہونے دیں گے۔

12/8/2016 12:10:14 PM