Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان وعوام وقاص شہید کی نمازجنازہ اور تدفین میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، الطاف حسین کی اپیل


کارکنان وعوام وقاص شہید کی نمازجنازہ اور تدفین میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 3/12/2015
کارکنان وعوام وقاص شہید کی نمازجنازہ اور تدفین میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، الطاف حسین کی اپیل
وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکار کو سخت سے سخت سزا دی جائے، الطاف حسین
وقاص علی شہید انتہائی شریف النفس، ملنسار، خوش اخلاق اور شاندارتہذیب کا پیکر تھے، الطاف حسین
وقاص علی شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ،الطاف حسین
وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور انسانی حقوق کی انجمنیں وقاص علی شاہ کے سفاکانہ قتل کا نوٹس لیں ،الطاف حسین
لندن۔۔۔12، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے سرگرم رکن وقاص علی شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکار کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ وقاص علی شاہ کو 11 ، مارچ 2015ء کو رینجرز کے ایک فرد نے براہ راست گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کیا ۔اس وقت رینجرز کے حکام واہلکار نائن زیرو پر چھاپے کے خلاف جمع ہونے والی خواتین پر باربار حملہ آورہورہے تھے ، انہیں مغلظات بک رہے تھے اور خواتین کو بٹوں سے زدوکوب بھی کررہے تھے ، وقاص علی شاہ آگے بڑھ بڑھ کر ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کوان بزدل اہلکاروں سے بچارہا تھا کہ رینجرز کے ایک اہلکار نے اسے گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وقاص علی شاہ کی شہادت کے گواہوں میں سینکڑوں مرد ہی نہیں بلکہ ہزاروں خواتین بھی شامل ہیں جن کے ہاتھوں میں وقاص علی نے دم توڑا، وقاص علی شہید انتہائی شریف النفس، ملنسار، خوش اخلاق ، خواتین اور بزرگوں کاادب کرنے ، انتہائی شائستہ زبان میں گفتگو کرنے والے نوجوان تھے ، ادب آداب اور شاندارتہذیب کا پیکر تھے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ وقاص علی شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ، اللہ تعالیٰ نے سب کچھ دیکھا ہے ، نائن زیرو، خورشید بیگم میموریل ہال ، میری بڑی بیوہ بہن کے گھر اور میرے محلے کے گھرگھر چھاپہ مارنے کی منصوبہ بندی کرنے والے بڑے حکام اللہ تعالیٰ کے بدترین عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوا زشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی انجمنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ وقاص علی شاہ کے سفاکانہ قتل کا نوٹس لیں ، اس سفاکانہ قتل کے خلاف آوازاٹھائیں اور مجرمان کو سخت سے سخت سزا دلوائیں۔آخر میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ وقاص علی شہید کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہر جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ادا کی جائے گی ۔ میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد عوام سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ وقاص شہید کی نمازجنازہ اور تدفین میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے اپنے لئے ثواب دارین حاصل کریں اور شہید کی روح کی تسکین کا باعث بھی بنیں۔

12/7/2016 9:56:13 PM