Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرزکا نائن زیروکے قریب رہائش پذیر ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی بڑی ہمشیرہ سائرہ بیگم کے گھرپر بھی چھاپہ،تلاشی کے نام پر توڑپھوڑ


رینجرزکا نائن زیروکے قریب رہائش پذیر ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی بڑی ہمشیرہ سائرہ بیگم کے گھرپر بھی چھاپہ،تلاشی کے نام پر توڑپھوڑ
 Posted on: 3/11/2015
رینجرزکا نائن زیروکے قریب رہائش پذیر ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی بڑی ہمشیرہ سائرہ بیگم کے گھرپر بھی چھاپہ،تلاشی کے نام پر توڑپھوڑ 
68سالہ سائرہ اسلم نائن زیرو کے قریب ایک مکان میں بیوگی کی تنہازندگی گزاررہی ہیں اورشوگراورمختلف امراض میں مبتلاہیں
نائن زیرو اوراسکے اطراف میں گھروں پر چھاپوں،تلاشی اوربے گناہ کارکنوں اورذمہ داروں کی گرفتاریاں
قابل مذمت ہیں۔الطاف حسین
اگرخدانخواستہ سائر اسلم کوکچھ ہوا تواس کی تمام ترذمہ داری رینجرزپر عائدہوگی۔ الطاف حسین
نائن زیرو، میری بہن اوردیگر کارکنوں کے گھروں پر تلاشی کے نام پر دہشت گردی کے عمل کوفی الفوررکوایاجائےعوام اپنے جذبات قابومیں رکھیں اورپرامن رہیں۔ الطاف حسین
کراچی ۔۔۔ 11 مارچ 2015ء
رینجرزنے نائن زیروکے قریب رہائش پذیرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین کی بڑی ہمشیرہ سائرہ بیگم کے گھرپر بھی چھاپہ مارا اورتلاشی کے نام پر توڑپھوڑ کی ۔ جناب الطاف حسین کے 9 بہن بھائی ہیں جن میں سائرہ بیگم سے بڑی ہیں اوربیوہ ہیں۔ ان کے شوہر محمداسلم ابراہانی کو1995ء میں گرفتارکرکے کئی روزتک تشددکانشانہ بنایاگیاتھااور چھ ماہ تک اڈیالہ جیل میں رکھ بھی تشدد کانشانہ بنایاگیا۔ چھ ماہ بعدرہائی پانے کے بعدوہ بھی خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ جناب الطا ف حسین کی ہمشیرہ 68سالہ سائرہ اسلم نائن زیرو کے قریب ایک مکان میں بیوگی کی تنہازندگی گزاررہی ہیں اورشوگراورمختلف امراض میں مبتلاہیں۔ ان کے گھرپر چھاپہ ماراگیااوراس وقت بھی رینجرزکی بھاری نفری موجود ہے اورایک ایک کمرے اورالماری کی تلاشی لے رہی ہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے نائن زیرو اوراس کے اطراف میں گھروں پر چھاپوں،تلاشی اوربے گناہ کارکنوں اورذمہ داروں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سراسرظلم قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ رینجرزکے اعلیٰ حکام کویہ نہیں بھولناچاہیے کہ ان کی بھی ماں بہنیں ہیں، اگرخدانخواستہ سائر اسلم کوکچھ ہوا تواس کی تمام ترذمہ داری رینجرزپر عائدہوگی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ نائن زیرو، میری بہن اوردیگر کارکنوں کے گھروں پر تلاشی کے نام پر دہشت گردی کے عمل کوفی الفوررکوایاجائے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جہاں تک رینجرزکے الزامات کاتعلق ہے تواس کے بارے میں تمام ترتفصیلات سے جلد ہی آگاہ کیاجائے گا۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات قابومیں رکھیں اورپرامن رہیں۔ 

12/9/2016 7:36:43 AM