Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو ہراساں کرنے کے غیر جمہوری عمل کو فی الفور بند کرایا جائے، رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو ہراساں کرنے کے غیر جمہوری عمل کو فی الفور بند کرایا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/14/2013
ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو ہراساں کرنے کے غیر جمہوری عمل کو فی الفور بند کرایا جائے، رابطہ کمیٹی
پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی کے انتخابی حلقوں میں رینجرز کے اہلکار ایم کیوایم کے کارکنوں کو ہراساں کر رہے ہیں
رینجرز اہلکار کراچی کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو انتخابی مہم چلانے سے روک رہے ہیں
بعض علاقوں میں سادہ لباس میں اہلکار ایم کیوایم کے دفاتر آنے اور جانے والوں کی تلاشی لے رہے ہیں
دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرنے کے بجائے رینجرز کے اہلکار ان کی پشت پناہی کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی
دہشت گرد بھتہ خوری، قتل و غارتگری سمیت دیگر سنگین جرائم کی کاروائیوں میں مصروف ہیں
کراچی ۔۔14اپریل 2013ء 
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں ایم کیوایم کے زیر اثر پرامن علاقوں میں رینجر زکی جانب سے کارکنوں اور ہمدردوں کو ہراساں کیا جانے کا عمل بند کروایا جائے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے تقریباً تما م ہی انتخابی حلقوں میں رینجرز کے اہلکار ایم کیوایم کے کارکنوں کو ہراساں کر رہے ہیں او رانہیں انتخابی سرگرمیوں سے روک رہے ہیں،بعض علاقوں میں سادہ لباس میں اہلکار ایم کیوایم کے دفاترپر آنے اور جانے والوں کی تلا شی رہے ہیں اور ان کے کوائف جمع کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد شہر بھر میں آزادانہ طور پر دندناتے پھر رہے ہیں اور دہشت گردی ،بھتہ خوری اور قتل وغارتگری کی کھلی کاروائیوں میں مصروف ہیں لیکن رینجرز اہلکار ان دہشت گر د عناصر کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے ہیں اور ملک کی دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں نے الیکشن کے سلسلے میں آزادانہ انتخابی مہم کا آغا ز کیا ہوا ہے اور وہ جلسے و جلوس کر رہی ہیں، انہیں انتخابی دفاتر بھی کھولنے کی اجازت ہے ،مگرکراچی کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو انتخابی مہم چلانے کی آزادی تک نہیں دی جارہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو،اور چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان فخر الدین جی ابراہیم سے مطالبہ کیا ہے کہ پرامن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا نوٹس لیاجائے اور رینجر ز کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اور ہمدردوں کوہراساں کرنے کے غیرجمہوری عمل کو فی الفور بند کرایا جائے ۔

5/7/2024 10:30:50 PM