Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ اور ایم کیوایم کے مرکز پر رینجرز کے چھاپے، توڑپھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی کا آج ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج کا اعلان


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ اور ایم کیوایم کے مرکز پر رینجرز کے چھاپے، توڑپھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی کا آج ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج کا اعلان
 Posted on: 3/11/2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ اور ایم کیوایم کے مرکز پر رینجرز کے چھاپے، توڑپھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی کا آج ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج کا اعلان
تاجراور ٹرانسپورٹ برادری آج بطور احتجاج اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
رینجرز نے نائن زیرو کے علاقے کا محاصرہ کرکے قائد تحریک الطاف حسین کی رہائش گاہ اورنائن زیروکے مختلف شعبہ جات میں چھاپے مارے 
رینجرزکے اہلکاروں نے چھاپوں اورتلاشی کے دوران کمپیوٹرز، ٹی وی اوردیگرسامان توڑپھوڑدیا۔فون اور کیمرے منقطع کرکے تباہ کردیے اورتنظیمی معاملات سے متعلق فائلیں اپنے قبضے میں لے لیں 
نائن زیرو سے ایم کیوایم کے مرکزی رہنماؤں عامر خان، عبدالحسیب ، ڈاکٹر سلیم دانش، ارشد حسین، ڈاکٹر ایوب شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر سمیت متعدد منتخب اراکین اور متعدد کارکنوں کوگرفتارکیاگیا
وزیراعظم محمد نواز شریف ایم کیوایم قائدالطاف حسین کے گھر، اسکے مرکزنائن زیروپرچھاپے، گرفتاریوں اور مظالم کافی الفورنوٹس لیا جائے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔11، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ اور ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر رینجرز کے وحشیانہ چھاپے اور ایم کیوایم کے مرکزی رہنماؤں عامر خان، عبدالحسیب ، ڈاکٹر سلیم دانش، ارشد حسین، ڈاکٹرایوب شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفرسمیت متعدد منتخب اراکین اور متعدد کارکنوں کی غیرقانونی وغیرآئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عمل کے خلاف آج بروزبدھ کو ملک بھر میں بھرپورپرامن یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے ۔رینجرزنے نائن زیرو کے علاقے کامحاصرہ کرکے قائدتحریک الطاف حسین کی رہائش گاہ اورخورشیدبیگم سیکریٹریٹ پر قائم مختلف شعبہ جات میں چھاپوں اورتلاشی کے دوران نقاب پوش سر کاری اہلکاروں نے سامان کی توڑپھوڑ کی۔وہاں رکھے گئے کمپیوٹرز، ٹی وی اوردیگرسامان توڑپھوڑدیا۔فون اور کیمرے منقطع کرکے تباہ کردیے اورتنظیمی معاملات سے متعلق فائلیں اپنے قبضے میں لے لیں اور ان شعبوں میں موجود کارکنوں، ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کوگرفتارکیا۔ رابطہ کمیٹی نے تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر بلاجوازچھاپے ،توڑپھوڑ،تلاشی اورایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف بدھ کو بطور احتجاج اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں اورسندھ کے محب وطن عوام خصوصاً اردوبولنے والوں کے خلاف رینجرز کے وحشیانہ مظالم کے خلاف پرامن احتجاج کریں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے متعددکارکنوں کومسلح دہشت گرد شہیدکرچکے ہیں لیکن انکے قاتلوں کوگرفتارنہیں کیا گیا، کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد پولیس پر حملے کر رہے ہیں ، لیکن ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے مرکز پر چھاپہ ماراگیاہے اورگرفتاریاں کی گئی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم جوملک میں امن واستحکام اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اورعسکری اداروں کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اسکے قائدالطاف حسین کے گھر، اسکے مرکزنائن زیروپرچھاپے، گرفتاریوں اور مظالم کافی الفورنوٹس لیاجائے ، وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچیں اور کراچی میں رینجرز کی جانب سے کی جانے والی ان زیادتیوں کی تحقیقات کی جائے اور ان زیادتیوں کاسلسلہ بندکیا جائے ۔

4/23/2024 3:22:18 PM