Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں علاقائی سطح پر صفائی ستھرائی کے انتظامات پرایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو الطاف حسین کا خراج تحسین


کراچی میں علاقائی سطح پر صفائی ستھرائی کے انتظامات پرایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو الطاف حسین کا خراج تحسین
 Posted on: 3/9/2015 1
کراچی میں علاقائی سطح پر صفائی ستھرائی کے انتظامات پرایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو الطاف حسین کا خراج تحسین
ایم کیوایم کے ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں میں صحت وصفائی کے انتظامات کا خصوصی خیال رکھیں، الطاف حسین
خلق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، الطاف حسین
یہ میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندے ، ذمہ داران اور کارکنان اپنے اپنے محلوں اور گلیوں کی صفائی ستھرائی، نالوں اورگٹروں کی صفائی، کچرا ٹھکانے لگانے ، جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ،پارکوں کی صفائی، وال چاکنگ مٹانے اورشجرکاری کیلئے عملی اقدامات میں مصروف ہیں، الطاف حسین
ذمہ داران اور کارکنان نہ صرف اپنی گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں بلکہ اپنے جسم اور لباس کو بھی صاف رکھیں، مصائب ومشکلات کا شکار عوام کی ہرممکن مدد کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔9، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں علاقائی سطح پرصفائی ستھرائی کے انتظامات پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، سیکٹرز اوریونٹوں کے ذمہ داران اور کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پیرکے روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ نبی کریم ؐ کی حدیث ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ایم کیوایم کے ذمہ داران کا فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صحت وصفائی کے انتظامات کا خصوصی خیال رکھیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ خلق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اوریہ میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندے ، ذمہ داران اور کارکنان اپنے اپنے محلوں اور گلیوں کی صفائی ستھرائی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے نالوں اورگٹروں کی صفائی، گٹرکے ڈھکن لگانے ، کچرا ٹھکانے لگانے ، جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ،اسٹریٹ لائٹوں کے بلب لگانے، پارکوں کی صفائی ، وال چاکنگ مٹانے ، فٹ پاتھوں پر کلر کرنے ،شجرکاری، سرکاری اسکولوں میں اسٹاف اور فرنیچر کی کمی پوری کرنے اور غریب عوام کو علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات میں مصروف ہیں جس پرایک ایک رکن قومی وصوبائی اسمبلی ، سیکٹرز ویونٹوں کے ذمہ داران اور کارکنان زبردست خراج تحسین اور شاباش کا مستحق ہے۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف اپنی گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں بلکہ اپنے جسم اور لباس کو بھی صاف رکھیں، مصائب ومشکلات کا شکار عوام کی ہرممکن مدد کریں اور اپنے کردار وعمل کی قابل تقلید مثالیں قائم کریں۔ 

12/5/2016 10:32:27 AM