Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست اراکین اسمبلی ریحان ہاشمی اور جمال احمد کا قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کی رہائشگاہ پر انکے اہلِ خانہ سے ملاقات


حق پرست اراکین اسمبلی ریحان ہاشمی اور جمال احمد کا قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کی رہائشگاہ پر انکے اہلِ خانہ سے ملاقات
 Posted on: 3/7/2015 1
حق پرست اراکین اسمبلی ریحان ہاشمی اور جمال احمد کا قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کی رہائشگاہ پر انکے اہلِ خانہ سے ملاقات
شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
سرفراز احمد نے بہترین کارکردگی کے ذریعے اہلیانِ نارتھ ناظم آباد اور پورے پاکستان کا سرفخر سے بلند کردیا،ریحان ہاشمی ،جمال احمد
کراچی۔۔۔7مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی اور رکن سندھ اسمبلی جمال احمد نے کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کا اظہار کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور نارتھ ناظم آباد کے رہائشی سرفراز احمد کی رہائشگاہ جاکر انکے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حق پرست اراکین اسمبلی نے سرفراز احمد کی والدہ اور انکی بہنوں سے گفتگو میں کہا کہ آج سرفراز احمد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اہلیانِ نارتھ ناظم آباد سمیت پورے پاکستان کا سرفخر سے بلند کردیا ہے ،ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ سرفراز احمد سمیت پوری پاکستانی ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے آئی سی سی ورلڈ کپ پاکستانی عوام کے نام کرے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیں۔

12/10/2016 10:34:31 AM