Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینیٹ انتخابات 2015ء میں چار حق پرست سینیٹر ز کی واضح کامیابی ، نائن زیرو پر جشن


سینیٹ انتخابات 2015ء میں چار حق پرست سینیٹر ز کی واضح کامیابی ، نائن زیرو پر جشن
 Posted on: 3/5/2015 1
سینیٹ انتخابات 2015ء میں چار حق پرست سینیٹر ز کی واضح کامیابی ، نائن زیرو پر جشن
ہزاروں کارکنان کی شرکت ، ڈھول کی تھاپ اورتنظیمی ترانوں پر رقص اور خوشی کا والہانہ اظہار،مٹھائی تقسیم ایم کیوا یم کے
پاس ایک انتہائی ، مضبوط ، توانا ، دو ر اندیش اور نہ بکنے والا نہ جھکنے والا قائد الطاف حسین ہے،حیدرعباس
جناب الطاف حسین نے ملک کے فرسود ہ نظام کے علمبرداروں کو للکارااورمظلوموں کو ایوانوں میں بھیجا، خوش بخت شجاعت
پنجاب کے عوام دیکھ لیں کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف ہونیوالا پروپیگنڈہ جھوٹاہے، میاں عتیق 
پنجاب کے ایک غریب مزدور کے بیٹے کو میریٹ کی بنیاد پر جناب الطاف حسین نے سینیٹ کیلئے منتخب کیا
جناب الطاف حسین ایک تاریخ ساز رہنما ہیں جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں ایک نئے باب کااضافہ 
کیااورمیرٹ کی بنیاد پر ایک پشتون کو سینیٹ کارکن بنایا، بیرسٹر محمد علی سیف 
حق پرست سینیٹرز کی فتح جنا ب الطاف حسین کے نظریے ، کارکنان اور حق پرست شہدا ء کی فتح ہے، سینیٹر نگہت حنا مرزا
سینیٹ میں حق پرستوں کی کامیابی پرنائن زیروپرجشن کے شرکاء سے حیدرعباس رضوی،خوش بخت شجاعت،
میاں عتیق،بیرسٹرمحمد علی سیف اورنگہت حنامرزاکا خطاب 
کراچی:۔۔۔۔
جمعرات5مارچ کوہونیو الے سینیٹ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے چار حق پرست سینیٹرزخوش بخت شجاعت،میاں عتیق ،بیرسٹر محمد علی سیف اورنگہت حنامرزاکی کامیابی کی خوشی میں ایم کیوایم کے مرکز’’نائن زیرو‘‘پر جشن منایا گیا جس سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیااورنومنتخب سینیٹرزکومبارکباددی ۔جشن میں شریک ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان نے بلوچی ، سندھی ، پشتون اورپنجابی ثقافتی دھنوں اور دھول کی تھاپ اور تنظیمی ترانوں پرکارکنان نے والہانہ رقص کیااوراپنی خوشی کابرملا اظہارکرتے ہوئے قائدتحریک الطا ف حسین اورتمام نومنتخب سینیٹرزکودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی۔اس سے قبل نومنتخب سینیٹرزکی نائن زیروآمدکے موقع پرکارکنان کی جانب سے ان کاپرجوش استقبال کیاگیااور پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئی جبکہ رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج کہف الوریٰ واراکین رابطہ کمیٹی نے نومنتخب سینیٹرزکوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ہار پہنائے اورانہیں خوش آمدکہا۔تقریب میں ممتازگلوکارمرادعلی مراداورخالد عمرنے تنظیمی ترانے اورگانے گاکرحاضرین کومحظوظ کیا۔بعدازاں جشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کیلئے دوہری خوشی کاد ن ہے پہلی خوشی یہ ہے کہ آج ہی کے دن قائد کی عزت مآب صاحبزادی افضاء الطاف کی تیرہویں سالگرہ ہے جس پر ہم جناب الطاف حسین اور انکے اہل خانہ اور تمام کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جبکہ دوسری خوشی یہ ہے کہ ایم کیوایم جیسی غریب جماعت نے اس سینیٹ کے الیکشن میں جس میں دیگرجماعتیں کروڑوں اربوں روپے خرچ کرکے الیکشن لڑرہی ہیں اس الیکشن میں چار حق پرست سینیٹرز کی کامیابی ایم کیوایم کوملی ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم آہستہ آہستہ کامیابیوں کا سفر طے کر رہی ہے ، ایم کیوا یم ملک کی واحدجماعت ہے جس نے سینیٹ انتخابات میں جنرل نشست پرایک خاتون امیدوارکوکامیاب کروایاجو کوئی اور سیاسی جماعت آج تک نہیں کرسکی ، خواتین کے لئے باتیں کرنے والے دیکھ لیں ایم کیوا یم نے اپنے عمل سے خواتین کے حق کو ثابت کرکے دکھا دیاہے۔انہوں نے کہاکہ مختلف جماعتوں نے بڑے بڑے صنعتکاروں اور پیسے والوں کو سینیٹ کے ٹکٹ دئیے لیکن ایم کیوا یم نے شعراء ، ادبا ء اور تعلیم یافتہ امیدواران کا انتخاب کیا جس کی واحد وجہ صرف یہ ہے کہ ایم کیوا یم کہ پاس ایک انتہائی ، مضبوط ، توانا ، دو ر اندیش اور نہ بکنے والا نہ جھکنے والا قائد الطاف حسین ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تمام جماعتوں کو ہارس ٹریڈنگ کا ڈر تھا لیکن ایم کیو ایم کوکوئی ایساخوف نہیں تھا اور ہمارے ارکان اسمبلی انتہائی پر اعتماد تھے جو ایم کیو ایم کی تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کی باتیں کی گئیں کیونکہ وہاں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کون سا جمہوری و سیاسی طوفان ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں انتشار نظر آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی گئی تو اس سے جمہوریت کو انتہائی شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے اور اس سے خیبر پختونخوا سمیت پورا ملک عدم استحکا م اور دھرنوں کاشکار ہو جائے گا۔ نو منتخب حق پرست خاتو ن سینیٹر خوش بخت شجاعت نے کہا کہ جناب الطاف حسین ہرموقع پر پاکستان کی تاریخ میں ایک نئے سنہرے باب کا اضافہ کرتے چلے آئے ہیں اور وہ صرف ایک لیڈر ہی نہیں بلکہ تاریخ ساز شخصیت بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ملک کے فرسود ہ نظام کے علمبرداروں کو للکارا اورجہاں پیسے سے لوگ خرید کر ایوانوں میں بھیجے جاتے تھے وہاں جناب الطاف حسین نے ملک کے مظلوم ، غریب اور تعلیم یافتہ لوگوں کو شفاف طریقے سے ایوانوں میں بھیجا ۔انہو ں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی خبریں تھیں لیکن جناب الطاف حسین کے کسی ممبر نے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے سینیٹ کی تاریخ میں جنرل سیٹ سے ایک خاتون کو الیکشن لڑوا کر ملک کی تمام بیٹیوں ، بہنوں ، ماؤں کو ایک انمول تحفہ دیا ہے اور یہ انکی دور اندیشی ہے جو غریب و مظلوم طبقے کے عام انسانو ں کو اعلیٰ عہدے دلواتے ہیں ۔انہوں نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ ملک کے مظلوموں اورمحروموں کیلئے جناب الطاف حسین کی جہد مسلسل کو آگے لیکر چلیں گے اور ملک کے تمام مظلوموں اور محروموں کو اپنے ساتھ لیکر ملک کا پرچم بلند کر یں گے ۔نو منتخب سینیٹر میاں عتیق نے اپنے خطا ب میں جناب الطاف حسین کی جانب سے تمام حق پرستوں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ کس طرح اپنے کارکنوں سے پیار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج مجھے جو عزت جناب الطاف حسین کی محبت نے مجھے دی ہے کبھی خود کو اس قابل نہیں سمجھتا تھا اور اگر اللہ تعالیٰ مجھے 100مرتبہ بھی زندگی دے تو قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریے کیلئے قربان کردوں گا۔انہوں نے پنجاب کے حق پرست عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ آج پنجاب کے عوام دیکھ لیں کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف ہونیوالا پروپیگنڈہ آج غلط ثابت ہوگیامیں ایک غریب مزدور کا بیٹا ہوں اور مجھے صرف میریٹ کی بنیاد پر جناب الطاف حسین نے سینیٹ کیلئے منتخب کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ ملک کی مختلف زبانے بولنے والوں کو دیکر ثابت کردیا کہ وہ کسی ایک طبقے کے نہیں سب کے قائد ہیں اور آج شروع ہونیوالا یہ سفر اب انشاء اللہ پنجاب کی گلیوں اور ملک بھر میں پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام آگے آئیں اور دیکھیں کہ اگر کوئی سچا قائد ہے تو وہ صرف جناب الطاف حسین ہیں جنہوں نے کبھی اپنے بچوں ، گھر والوں کیلئے نہیں بلکہ تمام مظلوموں کیلئے سوچاہے۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے متعلق کسی قسم کی زبان برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے کارکنان نہ جھکنے والے ہیں ، نہ بکنے والے اور نہ ڈرنے والے ہیں ۔سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ہمارے ملک میں کرپشن ، موروثیت،جاگیردارانہ نظام کے بت تھے لیکن جناب الطاف حسین نے اپنے پیغام سے ان بتوں کو پاش پاش کرکے پاکستان کی سیاسی و معاشرتی تاریخ کو تبدیل کر کے رکھ دیالہذٰا ان لوگوں کی زبانیں اب بند ہو جانی چاہئیں جو ایم کیوایم کو صرف اُردو بولنے والوں کی جماعت سمجھتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین ایک تاریخ ساز سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کئے اور آج جہاں سینیٹ میں ایک ایک ممبر کی بولیاں کروڑوں روپے میں لگ رہی تھیں وہاں جناب الطاف حسین نے ایک پشتون کو صرف میرٹ کی بنیاد پر سینیٹ کا ٹکٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جناب الطا ف حسین کا مجھ پر اور تمام پشتونوں پر احسان ہے اور انشاء اللہ ہم جناب الطاف حسین کی جدوجہد کو آگے لیکر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ فتح جناب الطاف حسین کا مقدر اور ناکامی انکے دشمنوں کا انجام بنے گی اورہم انشا ء اللہ جناب الطاف حسین کی رہنمائی میں ملک کے چپے چپے میں حق پرستی کا پیغام پہنچا ئیں گے۔ سینیٹر نگہت حنا مرزا نے کہا کہ آج حق پرست سینیٹرز کی فتح جنا ب الطاف حسین کے نظریے ، ایم کیو ایم کے جرأت مند کارکنان اور حق پرست شہدا ء کی فتح ہے جنہوں نے کبھی سر نہیں جھکایا اور اپنی جانیں قربان کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ کامیابی و ترقی کے لئے اس عہد کی ضرورت ہے کہ پوری قوم کو اتحاد و یکجہتی سے ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا ۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور نے کہا کہ آج ان تمام لوگوں کی خوشی کا دن ہے جو حق پرستی کی تحریک کو پورے پاکستان میں پھلتا اور پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کی کامیابی جناب الطاف حسین کی انتھک جدو جہد کا نتیجہ ہے جس کے نتیجے سینیٹ انتخابات 2015ء میں چار حق پرست سینیٹرز نے کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ایم کیوا یم کے خلاف منفی پروپگنڈہ کرنے والوں کی بد ترین شکست ہو گئی ہے۔انہوں نے جناب الطاف حسین کی جانب سے تمام کارکنان او ر ملک بھر کے حق پرستوں کو مبارک باد پیش کی ۔


4/25/2024 12:58:40 PM