Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پرالطاف حسین کی مبارکباد


سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پرالطاف حسین کی مبارکباد
 Posted on: 3/5/2015 1
سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پرالطاف حسین کی مبارکباد
پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اوردونوں جماعتوں کے نومنتخب سینیٹرزکومبارکباد
ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کی جانب سے یکجہتی کامظاہرہ سندھ کی ترقی وخوشحالی اورصوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،الطاف حسین
انشاء اللہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ فروغ پائے گی، الطاف حسین
نومنتخب ارکان سینیٹ ایوان بالا میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی ، جمہوریت کے فروغ اورقوم کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے، الطاف حسین
لندن۔۔۔5، مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سندھ میں سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اوردونوں جماعتوں کے نومنتخب سینیٹرزکو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کی جانب سے جس طرح یکجہتی کامظاہرہ کیا گیا وہ صوبہ سندھ کی ترقی وخوشحالی اورصوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، انشاء اللہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ فروغ پائے گی اورسندھ کے عوام کے بنیادی مسائل بلاامتیاز وتفریق حل کرنے کیلئے مدد ملے گی ۔ جناب الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے نومنتخب ارکان سینیٹ ایوان بالا میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی ، جمہوریت کے فروغ اورقوم کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے ۔

12/8/2016 9:57:06 PM