Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے سینئر انتہائی فعال اور سرگرم رکن جناب سید علی حسنین شاہ بخاری ایڈووکیٹ کے سفاکانہ قتل پر الطاف حسین کااظہار مذمت


ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے سینئر انتہائی فعال اور سرگرم رکن جناب سید علی حسنین شاہ بخاری ایڈووکیٹ کے سفاکانہ قتل پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 3/4/2015 1
ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے سینئر انتہائی فعال اور سرگرم رکن جناب سید علی حسنین شاہ بخاری ایڈووکیٹ کے سفاکانہ قتل پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
جناب سید علی حسنین شاہ بخاری ایڈووکیٹ شہید مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے سب سے زیادہ آئینی درخواستیں جمع کرنے والے وکیل تھے، الطاف حسین 
کیا حسب روایت سید علی حسنین شاہ بخاری کے قتل پر ایک تحقیقاتی کمیٹی یا کمیشن بنا کر اس سفاکانہ قتل کی واردات کو بھی سرد خانے کی بھول بھلیوں میں ڈال دیاجائے گا ،؟ الطاف حسین 
مسنگ پرسنز کی قانونی چارہ جوئی کرنا جرم ہے ؟ اگر مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے یا ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع نہ کیاجائے تو پھر کونسے ادارے سے رجوع کیاجائے ، الطاف حسین 
وزیراعلیٰ سندھ ، آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی سندھ کے چیف ، آئی جی ، ڈی آئی سندھ ، کمشنر کراچی سمیت پوری سندھ کابینہ سید علی حسنین شاہ بخاری کے سفاکانہ قتل پر کیا کہنا پسند کریں گے ؟ کیا سید علی حسنین شاہ کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیاجائے گا، الطاف حسین 
لاپتہ بچوں کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی اور نہ ہی جناب سید علی حسنین شاہ بخاری شہید کا خون رائیگاں جائے گا ، الطاف حسین 
اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے اور ہم سب انتہائی دکھی دل کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے انصاف کی بھیک مانگتے ہیں ، الطاف حسین 
جناب سید علی حسنین شاہ بخاری شہید کے تمام لواحقین سے اور جن مسنگ پرسنز کے وہ مقدمات لڑ رہے تھے ان سے الطاف حسین کا دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار 
لندن۔۔۔4، مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے سینئر ترین انتہائی فعال اور سرگرم رکن جناب سید علی حسنین شاہ بخاری ایڈووکیٹ کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سفاک دہشت گردوں نے یہ حملہ ان پر اس وقت کیا جب وہ آج علی الصبح ا حسب معمول مقدمات کی پیروی کے سلسلے میں اپنے گھر سے نکل رہے تھے ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت ، انتہائی بااثر عسکری اداروں کے مرکز ی اور سندھ کے ذمہ داران و افسران کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ کیامسنگ پرسنز کیلئے قانونی چارہ جوئی کرنا جرم ہے ؟ اگر مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے یا ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع نہ کیاجائے تو پھر کونسے ادارے سے رجوع کیاجائے ؟ جناب الطاف حسین نے بتایا کہ جناب سید علی حسنین شاہ بخاری ایڈووکیٹ شہید مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے سب سے زیادہ آئینی درخواستیں جمع کرنے والے وکیل تھے جنہیں سفاک دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں نے راستے سے ہٹا دیا ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ ، آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی سندھ کے چیف ، آئی جی ، ڈی آئی جی سندھ ، کمشنر کراچی سمیت پوری سندھ کابینہ سے کہا کہ وہ اب اس سفاکانہ قتل پر کیا کہنا پسند کریں گے ؟کیا سید علی حسنین شاہ کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیاجائے گایا حسب روایت ایک تحقیقاتی کمیٹی یا کمیشن بنا کر اس سفاکانہ قتل کی وردات کو بھی سرد خانے کی بھول بھلیوں میں ڈال دیاجائے گا ۔ جناب الطاف حسین نے جناب سید علی حسنین شاہ بخاری شہید کے تمام لواحقین سے اور جن مسنگ پرسنز کے وہ مقدمات لڑ رہے تھے ان سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ نہ تو آپ کے لاپتہ بچوں کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی اور نہ ہی جناب سید علی حسنین شاہ بخاری شہید کا خون رائیگاں جائے گا ، اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے اور ہم سب انتہائی دکھی دل کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے انصاف کی بھیک مانگتے ہیں کہ اے اللہ تو ہم مظلوموں کو انصاف فراہم کرے اور ظالموں کو عبرتناک انجام سے دوچار فرمائے ۔(آمین) 


4/20/2024 5:26:15 AM