Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب اسمبلی کے باہر نابینا افراد کی جانب سے مطالبات کے حق میں کئے جانے والے احتجاج کا نوٹس لیا جائے اور انہیں ملازمتوں پر فوری مستقل کیا جائے ۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی


پنجاب اسمبلی کے باہر نابینا افراد کی جانب سے مطالبات کے حق میں کئے جانے والے احتجاج کا نوٹس لیا جائے اور انہیں ملازمتوں پر فوری مستقل کیا جائے ۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 3/2/2015 1
پنجاب اسمبلی کے باہر نابینا افراد کی جانب سے مطالبات کے حق میں کئے جانے والے احتجاج کا نوٹس لیا جائے اور انہیں ملازمتوں پر فوری مستقل کیا جائے ۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی
پنجاب حکومت کی جانب سے نابینا افراد کے ساتھ سختی کا عمل درست فیصلہ نہیں لہٰذا ایسے کسی بھی عمل سے گریز کیا جائے
خصوصی افرا د ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکے مسائل حکومت کی بنیادی اور اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہئیں
کراچی۔۔۔2مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے باہر نابینا افراد کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں کئے جانے والے احتجاج کا نوٹس لیا جائے اور ان کے جائز مطالبات فی ا لفور مان لئے جائیں۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نابینا افراد کے ساتھ سختی کا عمل درست فیصلہ نہیں لہٰذا ایسے کسی بھی عمل سے گریز کیا جائے جس سے نابینا افراد کو کوئی مشکلات درپیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے پہلے بھی اپنے حق کے لئے کئے جانے والے مظاہرے کے دوران نابینا افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اسکے باوجود آج پنجاب حکومت کے ترجمان کی جانب سے دیا جانے والا بیان نا مناسب ہے ۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ خصوصی افرا د ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکے مسائل حکومت کی بنیادی اور اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہئیں۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ نابینا افراد کے مطالبات فوری مان کر انہیں انکی ملازمتوں پرمستقل کرادیا جائے تاکہ وہ بھی مہنگائی کے اس دور میں اپنی بنیادی سہولیات سے محروم نہ رہ سکیں۔

4/25/2024 5:16:26 AM