Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں اور کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں اور کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 3/2/2015 1
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں اور کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے سیاسی ، جمہوری، آئینی ، انسانی اور قانونی حقوق کی پامالی کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے 
شہر کراچی کے عوام ایم کیوایم کو ہر انتخابات میں ووٹ دیکر اعتماد کااظہار کرتے چلے آئے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کو ہی شہر میں امن وامان اور خونریزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے اور اس کو جواز بنا کر ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپہ مار کارروائیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،
 رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔2مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پرغیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیا کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے سیاسی ، جمہوری، آئینی ، انسانی اور قانونی حقوق کی پامالی کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مورخہ23فروری 2014ء کو اسکیم 33یونٹ 33-Aکے کارکن سید مختار حسین ولد منور حسین ، 24فروری کو ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137-Aکے کارکن نعیم احمد قریشی ولد بشیر احمد قریشی ، لانڈھی سیکٹر یونٹ 88-Aکے کارکن محمد سلیم خانزادہ ولد محمد عثمان ، لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 159کے کارکن ندیم احمد ولد انصار احمد ، 25فروری کو ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ 1کے کارکن عبد الکلیم ولد عبد الکریم ، 26فروری کو لیاری سیکٹر یونٹ 32کے کارکن محمد طاہر ریحان ولد محمد انور ، ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 130کے کارکن ذیشان الدین ولد نور الدین ، ایم کیوایم پی ایس او سی نارتھ کراچی یونٹ 2کے کارکن محمد امجد خان ولد شیر حمان ، ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 93-Bکے کارکن فیروز احمد خان ولد فضل احمد خان ، 27فروری کو ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے کارکن نصر اللہ ولد محمد سرور ، ایم کیوایم پی ایس او سی کورنگی یونٹ 6کے کارکن وسیم اختر ولد سلیم اختر ، نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136کے کارکن عمران مہتاب ولد مہتاب الدین ، 28فروری کو نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137-Aکے کارکن فرحت جمیل ولد سید جمیل نقوی جبکہ یکم مارچ 2015ء کو محمود آباد سیکٹر یونٹ 4-Aکے کارکن ثاقب ولد سعید میر اور فہد اقبال ولد محمد اقبال کو ان کی رہائشگاہوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کرکے گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر کراچی کے عوام ایم کیوایم کو ہر انتخابات میں ووٹ دیکر اعتماد کااظہار کرتے چلے آئے ہیں سلیکن بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کو ہی شہر میں امن وامان اور خونریزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے جس کو جواز بنا کر ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کے نازک ترین حالات میں اپنی سیاسی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا بھر پور مظاہرہ کررہی ہے لیکن دوسری جانب ایم کیوایم کو اس سے دور رکھنے کیلئے نت نئی سازشیں کی جارہی ہیں جبکہ شہر کراچی میں جرائم پیشہ گروہوں کے خاتمے اور انکی گرفتاریوں کے بجائے ایم کیوایم کو نشانہ بنایاجارہا ہے وہ گہری سازش ہے جس کا ارباب اقتدار و اختیار نوٹس لیں اورایم کیوایم کے سیاسی ، جمہوری اور آئینی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ فی الفور بند کرائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپہ مار کارروائیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایم کیوایم کو بلاجواز نشانہ بنانے کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ 


4/20/2024 4:31:14 AM