Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے شہید کارکن سلیم اصغرکو نو ر علی شاہ قبرستان سیکٹر8/Lمیں آہوں اور سسکیوں کے درمیا ن سپرد خاک کر دیا گیا ،


ایم کیو ایم کے شہید کارکن سلیم اصغرکو نو ر علی شاہ قبرستان سیکٹر L / 8میں آہوں اور سسکیوں کے درمیا ن سپرد خاک کر دیا گیا
 Posted on: 3/1/2015 1
ایم کیو ایم کے شہید کارکن سلیم اصغرکو نو ر علی شاہ قبرستان سیکٹر8/Lمیں آہوں اور سسکیوں کے درمیا ن سپرد خاک کر دیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب، ایم کیوا یم پنجاب کے صدر میاں عتیق ودیگر کی شرکت
ایم کیوا یم کے ذمہ داران نے پسماندگان سے ملاقات کی، جناب الطاف حسین کا اظہار ہمدردی و تعزیت کا پیغام پہنچایا 
کراچی ۔۔۔۔یکم؍ مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شہید کارکن سلیم اصغرکی نماز جنازہ کالی پہاڑی گراؤنڈ سیکٹر 1/Aاورنگی ٹاؤن میں ادا کرنے کے بعد شہید کو نو ر علی شاہ قبرستان سیکٹر8/Lمیں آہوں اور سسکیوں کے درمیا ن سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب، ایم کیوا یم پنجاب کے صدر میاں عتیق ،حق پرست ارکان اسمبلی ،مقامی سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران ، کارکنان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے شہید کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔نماز جنازہ و تدفین کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب و دیگر ذمہ داران نے شہید کے پسماندگان سے فرداً فرداً ملاقات کرکے انہیں جناب الطاف حسین کیجانب سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا پیغام پہنچایا ۔واضح رہے کہ سلیم اصغر ایم کیوایم یونٹ131اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے سینئر کارکن تھے جنہیں جمعہ کے روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھاتاہم انہیں طبی امداد کیلئے فوری مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعدگزشتہ شام اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

12/4/2016 6:19:53 AM