Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورایک مخصوص مکتبہ ء فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کونشانہ بنانے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کوگرفتارکیا جائے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورایک مخصوص مکتبہ ء فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کونشانہ بنانے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کوگرفتارکیا جائے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 3/1/2015 1
اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورایک مخصوص مکتبہ ء فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کونشانہ بنانے والے
کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کوگرفتارکیا جائے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
گزشتہ ایک سال کے دوران اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے متعددکارکنان اورہمدردکالعدم تنظیم کے دہشت گردوں
کانشانہ بن چکے ہیں
اعلیٰ حکام کوباربار آگاہ کرنے کے باوجود اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی
آخر اورنگی ٹاؤن میں ا یم کیوایم کے کارکنوں اورایک مخصوص مکتبہء فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکو چن چن کرنشانہ بنانے والے
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی؟
حکمرانوں کویہ بندوق برداردہشت گرد کیوں نظرنہیں آرہے ؟آخران دہشت گردوں کے خلاف قانون کب حرکت میں آئے گا؟
کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن محمدسلیم اصغرکی شہادت پراظہارافسوس
کراچی۔۔۔ یکم مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دوروزقبل کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن محمدسلیم اصغرکی شہادت پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورایک مخصوص مکتبہ ء فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کونشانہ بنانے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کوگرفتارکیا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اورنگی ٹاؤن کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کاگڑھ بنتاجارہاہے جہاں یہ دہشت گردایم کیوایم کے کارکنوں اورایک مخصوص مکتبہء فکرسے تعلق رکھنے والے افرادکو چن چن کرنشانہ بنارہے ہیں، ان کی ٹارگٹ کلنگ کررہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے متعددکارکنان اورہمدردکالعدم تنظیم کے ان دہشت گردوں کانشانہ بن چکے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے اس امرپرنہایت افسوس کااظہارکیاکہ حکومت کے اعلیٰ حکام کوبارباراس صورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرنے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ان دہشت گردوں کی کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ دوروزقبل بھی ان مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے ہمدردعلی حیدرزیدی شہیداورایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ131کے کارکن سلیم اصغرشدیدزخمی ہوگئے تھے جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ شب شہیدہوگئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ آخرفرقہ واریت کی بنیادپر قتل وغارتگری کے واقعات صرف کراچی میں کیوں ہورہے ہیں؟ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورایک مخصوص مکتبہء فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکو چن چن کرنشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی؟حکمرانوں کویہ بندوق برداردہشت گرد کیوں نظرنہیں آرہے ؟آخران دہشت گردوں کے خلاف قانون کب حرکت میں آئے گا؟رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے پروذرمطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں سلیم اصغرشہید، علی حیدرزیدی شہید اور دیگر شہیدوں کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورانہیں قانون کے مطابق سخت سزادی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے سلیم اصغرشہید اورعلی حیدرزیدی شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ دونوں شہیدوں کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے 

4/18/2024 9:32:49 PM