Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے سینئر کارکن سلیم اصغر کی دوران علاج شہادت پر جناب الطا ف حسین کا اظہار افسوس


ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے سینئر کارکن سلیم اصغر کی دوران علاج شہادت پر جناب الطا ف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 2/28/2015
ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے سینئر کارکن سلیم اصغر کی دوران علاج شہادت پر جناب الطا ف حسین کا اظہار افسوس
اللہ تعالیٰ سلیم اصغرشہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، سوگواران کے غم میں برابر کا شریک ہوں،الطاف حسین 
سلیم اصغرکو بعدنماز جمعہ گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا، زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج شام اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، اعلامیہ
لندن ۔۔۔28فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 131کے سینئر کارکن سلیم اصغر ولد علی اصغر کی دوران علاج شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے شہید کے پسماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہے ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سلیم اصغر شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے۔ واضح رہے کہ سلیم اصغر ایم کیوایم یونٹ131اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے سینئر کارکن تھے جنہیں گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے ایم کیو ایم کے ایک ہمدرد موقع پر شہید ہوگئے تھے جبکہ سلیم اصغر شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم انہیں طبی امداد کیلئے فوری مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج شام اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔شہید نے پسماندگان میں بیوہ اور 4بچوں سمیت والدہ اور بہن بھائیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ 

12/3/2016 5:37:49 AM