Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شدید بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کے عہدیداران بارشوں کے دوران نکاسی آب و دیگر ضروری امور کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لائیں، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی


شدید بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کے عہدیداران بارشوں کے دوران نکاسی آب و دیگر ضروری امور کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لائیں، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 2/27/2015
شدید بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کے عہدیداران بارشوں کے دوران نکاسی آب و دیگر ضروری امور کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لائیں، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
شہر میں مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی کے باعث انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوگیا ہے، شدید بارشوں کے دوران شہر میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ جاتا ہے، حق پرست اراکین اسمبلی
محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دو روز تک کراچی میں شدید و موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے
بلدیاتی اداروں کے عہدیداران اور عملے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران شہر میں ضروری اقداما ت مکمل کریں
کراچی ۔۔۔27فروری2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ چند روز میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر شہر کے بلدیاتی اداروں کے عہدیداران سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بارشوں کے دوران نکاسی آب و دیگر ضروری امور کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لائیں ۔ ایک بیان میں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ شہر میں گزشتہ کئی برسوں سے مقامی حکومتوں کے نظام کی عدم موجودگی کے باعث شہر کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوگیاہے اور شہریوں کی دادرسی اور انکے بنیادی مسائل سننے والا کوئی موؤر فورم موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں شدید بارشوں کے دوران نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ جاتاہے جس کی وجہ سے شہریوں کو روز مرہ معمولات کو سرانجام دینے میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں اور باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت کا سبب بن جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے آئندہ دو روز تک کراچی میں شدید و موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے لہٰذا یہ بلدیاتی اداروں کے عہدیداران اور عملے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہر میں بارشوں کے دوران نظام زندگی کو بحال رکھنے کیلئے اپنا انتہائی اہم کردار ادا کریں اور بارشوں کے دوران شہر میں ضروری اقداما ت مکمل کریں تاکہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بسنے والے کروڑوں افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

4/24/2024 9:56:42 PM