Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تسلسل کے ساتھ ہونے والے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ایک گھناؤنی سازش کاحصہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


تسلسل کے ساتھ ہونے والے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ایک گھناؤنی سازش کاحصہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 2/27/2015
تسلسل کے ساتھ ہونے والے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ایک گھناؤنی سازش کاحصہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
عوام یہ سوچنے پر مجبورہیں کہ کراچی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غیرمستحکم کیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی
کراچی میں فرقہ وارانہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں کراچی میں ماضی کے مقابلے میں بہت بڑھ گئی ہیں
کیا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کرنے والے یہ عناصر ریاست سے زیادہ طاقتورہیں کہ وہ اس طرح کھل کر کارروائیاں کررہے ہیں؟آخران کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاکیوں نہیں جارہاہے؟ رابطہ کمیٹی
گھناؤنی سازش کامقصد کراچی میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانا اورکراچی کے عوام کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرکے ان کے اتحادکوکمزورکرناہے
کراچی کے عوام خدارااس سازش کوسمجھیں ، صبرو برداشت سے کام لیں اور اپنے اتحادسے اس گھناؤنی سازش کوناکام بنادیں
کراچی۔۔۔ 27 فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدرد وں سمیت دیگرافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے کے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان پراپنی گہری تشویش کااظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض عناصر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی میں فرقہ وارانہ فسادکی آگ بھڑکانے کیلئے کافی عرصہ سے سازشیں کررہے ہیں ،اسی سازش کے تحت ماضی میں بھی شیعہ اورسنی علماء، ڈاکٹرز، پروفیسرزاوردیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادکی ٹارگٹ کلنگزکی گئیں اوراب بھی ان واقعات کاسلسلہ جاری ہے ۔آج ایک طرف کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر10 میں دواہل تشیع نوجوانوں محمدسلیم اصغر اورعلی حیدرزیدی کونشانہ بنایاگیاجن میں سے محمدسلیم ایم کیوایم کے کارکن ہیں جبکہ دوسری جانب کراچی کے دیگرعلاقوں میں سنی فقہ سے تعلق رکھنے والے افرادکونشانہ بنایاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تسلسل کے ساتھ ہونے والے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے یہ واقعات اسی گھناؤنی سازش کاحصہ ہیں جس کامقصد کراچی میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانا اورکراچی کے عوام کوماضی کی طرح فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرکے ان کے اتحادکوکمزورکرناہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ خدارااس سازش کوسمجھیں ، صبرو برداشت سے کام لیں اور اپنے اتحادسے اس گھناؤنی سازش کوناکام بنادیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں فرقہ وارانہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں کراچی میں ماضی کے مقابلے میں بہت بڑھ گئی ہیں جس کے ساتھ شہرمیں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگز کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔ کراچی میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگز کے واقعات کے باعث کراچی کے عوام یہ سوچنے پر مجبورہیں کہ ان واقعات کے ذریعے کراچی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غیرمستحکم کیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم وزیراعظم نوازشریف کی اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ بندوق صرف ریاست کے پاس ہونی چاہیے اورجو عناصر بندوق کے ذورپر لوگوں کاقتل کریں ان کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹاجائے گاتوپھرہمارا سوال یہ ہے کہ کیا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کرنے والے یہ عناصر ریاست سے زیادہ طاقتورہیں کہ وہ اس طرح کھل کر کارروائیاں کررہے ہیں؟آخران کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاکیوں نہیں جارہاہے؟ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگز کرنے والے ان دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،انہیں گرفتارکیا جائے اورثبوت وشواہد کے ساتھ عدالتوں سے سزائیں دلاکرسرعام سزادی جائے اور شہر کو ان عناصر سے نجات دلائی جائے ۔

4/25/2024 5:45:43 AM