Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین 28فروری کولال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 28ویں سالانہ لیبر کنونشن سے خطاب کریں گے


جناب الطاف حسین 28فروری کولال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 28ویں سالانہ لیبر کنونشن سے خطاب کریں گے
 Posted on: 2/27/2015
جناب الطاف حسین 28فروری کولال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 28ویں سالانہ لیبر کنونشن سے خطاب کریں گے 
لیبر کنونشن کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھرکے نجی اور سرکاری اداروں کے محنت کشوں میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے
نائن زیرو سمیت شہر کی اہم شاہراہوں اور عمارتیں برقی قمقموں اور ایم کیوایم کے پرچم سے سجائی گئی ہیں
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں سالانہ لیبر کنونشن کے انتظامات اور تیاریاں مکمل
کراچی ۔۔۔27، فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین 28فروری2015ء بروز ہفتہ لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 28ویں سالانہ لیبر کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ سالانہ لیبر کنونشن کے اجتماع اور جناب الطاف حسین کے خطاب کے حوالے سے کراچی سمیت اندرون سندھ اور ملک کے مختلف حصوں سے کراچی آنیوالے نجی اور سرکاری اداروں کے محنت کشوں میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے ۔اس سلسلے میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی جانب سے جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف مرکز نائن زیرو ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد ، ایم پی اے ہاسٹل ، مکا چوک ، جناح گراؤنڈ سمیت اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں او ر ایم کیوایم کے پرچم سے سجایا گیا ہے جبکہ لیبر ڈویژن کے مختلف یونٹوں کی جانب سے جناب الطا ف حسین کی خوبصورت تصاویر پر مشتمل بڑی پینا فلیکس اسکرینیں بھی شہر کی اہم شاہراہوں پر لگائی گئیں ہیں جن پر انقلابی اشعار اور کلمات جلی حروف میں تحریر ہیں ۔اس سلسلے میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں سالانہ لیبر کنونشن کے انتظامات اور تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔ 

مزید تصاویر

4/25/2024 4:41:54 AM